Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی سرکار کی جانب سے انڈیا گیٹ سے کرتویہ پتھ تک ترنگا یاتراکا انعقاد

ریکھا گپتا ، نتن نبین ہرش ملہوترا سمیت دہلی کابینہ نے یاترا میں لیاحصہ

اسکول اور کالج طلباء، این سی سی کیڈٹس اور این ایس ایس کے رضاکارہوئے شامل

نئی دہلی، 12 اگست(میرا وطن نیوز)
دہلی سرکار کی جانب سے ملک گیر ‘ہر گھر ترنگا’ مہم کے تحت وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کی قیادت اور بی جے پی ایم پی اور قومی صدر نتن نبین اور بی جے پی کے ریاستی صدر ہرش ملہوترا کی موجودگی میں بدھ کو انڈیا گیٹ سے کرتاویہ پتھ تک ترنگا یاترا کا اہتمام کیا گیا۔۔ اس خصوصی تقریب میں ہزاروں طلباءاور دیگر نے حصہ لیا، ترنگا لہرا کر قوم کے لیے فخر اور احترام کے جذبات کا اظہار کیا۔ یہ جلوس انڈیا گیٹ سے شروع ہوا اور رفیع مارگ سے ہوتا ہوا کرتاویہ پاتھ تک گیا،جس میں کابینہ وزیر پرویش صاحب سنگھ، آشیش سود، سردار منجندر سنگھ سرسا، روندر اندراج سنگھ اور بڑی تعداد میں نوجوان اور شہری موجود تھے۔
این سی سی کیڈٹس اور این ایس ایس رضاکاروں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں اسکول اور کالج کے طلبا ءکی شرکت ترنگا یاترا کی ایک خاص بات تھی۔ نوجوانوں نے قومی پرچم ہاتھوں میں تھامے بڑے جوش و خروش سے شرکت کی۔ اس شرکت نے جدوجہد آزادی کے دوران دی گئی قربانیوں کے احترام کا پیغا م دیا اور قوم کی تعمیر میں نوجوانوں کے فعال کردار پر زور دیا۔ اس موقع پر نتن نبین نے کہا کہ وزیر اعظم کی کال کے بعد، ’ہر گھر ترنگا‘ پہل عوامی شراکت سے چلنے والی ایک طاقتور مہم میں تبدیل ہوئی ہے۔ تما م شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ جوش و خروش سے اس مہم میں شامل ہو رہے ہیں، جو ترنگے کے احترام اور قومی فخر کے جذبے سے متاثر ہیں۔
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ریمارکس دیے کہ 15 اگست محض آزادی کا جشن نہیں ہے بلکہ ہندوستان کے شاندار سفر اور کامیابیوں کی عکاسی کرنے کا موقع بھی ہے۔انہوں نے دہلی کے باشندوں سے اپیل کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس یوم آزادی پر ہر گھر کو ترنگے کے رنگوں سے مزین کیا جائے اور ہر شہری کے دل میں حب الوطنی کا جذبہ نمایاں ہو۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *