
بلند شہر , (میرا وطن نیوز)
حسبِ دستور امسال بھی شہادت حضرت امام حسینؑ اور ان کے تمام عزیز و اقارب شہدائے کربلا کی بے مثال قربانی جو انہوں نے میدانِ کربلا میں دین کو بچانے کے لیے پیش کی تھی۔اس عظیم قربانی کی یاد میںخانوادہ الطاف حسین کی جانب سے 27صفرالمظفر تا 28صفر المظفر(11 اور 12اگست ) درگاہ شاہ نجف سانکھنی ضلع بلند شہرمیں مجالس عزابسلسلہ شہادت رسول خدا اور امام حسنؑ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ مجلس شب میں 8:30بجے شروع ہوگی ۔
موصولہ اطلاع کے مطابق مجلس عزامیں سوزحوانی راشد عباس و ہمنوا صاحبان اورپیش خوانی چاند بیگ اور مجاور حسین کریں گے جبکہ مولانا سیدعاز حسین زیدی اور مولانا سید علی رضا زیدی خطاب فرمائیں گے ۔مجلس میں نظامت کے فرائض حاثر سانکھنوی انجام دیں گے ۔بعد مجلس انجمن آل اطہر نوحہ خوانی و سینہ زنی کرے گی ۔بانیہ مجلس نے ماسٹر مشیت علی ابن محمد سلام الدین کے لئے سورہ فاتح کے ساتھ تمام عزاداران امام حسین سے دو روزہ مجالس عزا میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔
No Comments: