
نئی دہلی، 10 اگست(میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ’ودیا واہنی یوجنا‘ کے تحت پیر کو اسمبلی کمپلیکس میں9ویں کلاس کی طالبات کو سا ئیکلیں تقسیم کیں۔ اس موقع پر شمالی ضلع کے زون 7 کی 200 طالبات کو سائیکلیں فراہم کی گئیں۔ یہ اقدام لڑکیوں کے لیے اسکول جانے کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیم کے تسلسل، خود اعتمادی اور خود انحصاری کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ سائیکلیں حاصل کرنے والے طلباءمیں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔
اس موقع پرطلباءسے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے انہیں سائیکلیں ملنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ سائیکل محض نقل و حمل کا ذریعہ نہیں ہے بلکہ بیٹیوں کی تعلیم اور خوابوں کو آگے بڑھا نے کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال اس اسکیم کے تحت تقریباً 1.40 لاکھ نویں جماعت کی طالبات کو سائیکلیں تقسیم کی جا رہی ہیں۔
اس موقع پروزیر تعلیم آشیش سود نے کہا کہ آج ہماری باصلاحیت طالبات کو سائیکلوں کی تقسیم محض نقل و حمل کا ذریعہ فراہم کرنے سے آگے ہے۔ یہ انہیں خود انحصار بننے، رکاوٹوں پر قابو پانے اور اپنے خوا بوں کو پورا کرنے کے لیے بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
No Comments: