
علاقائی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، انتظامیہ کی غفلت پراٹھ رہے ہیں سوالات
مقامی ایم ایل اے آل محمد اقبال اور مقامی کونسلر رافعہ عامر سے مسئلہ حل کرانے کی اپیل
نئی دہلی،10اگست (میرا وطن نیوز )
مسلم اکثریتی مٹیا محل اور بلیماران سمیت چاندنی چوک اسمبلی میں منتخب نمائندوں کے ذریعہ بڑے پیمانہ پر ترقیاتی کام کرانے کا ڈھنڈورا پیٹا جاتا ہے ۔ اس کے باوجود سڑکوں اور سیوروں کا گندا پانی سڑکوں پر بہنے کی شکایتیں سامنے آتی رہتی ہیں ۔بتایا جاتا ہے کہ سیوروں کی صحیح ڈھنگ سے صفائی نہیں ہونے کی وجہ سے کئی گلیوں میں سیوروں کا پانی ابلتا رہتا ہے ۔ دلچسپ یہ ہے کہ اگر بارش ہوجائے تب کئی اوبڑ خا و ڑ سڑکوں اور گلیوںمیں لوگوں کا نکلنا مشکل ہوجاتا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ مقامی لوگ منتخب نمائندوں سے مسائل کی شکایت بھی کرتے ہیں لیکن یقین دہانی کے باوجود مذکورہ عوامی پریشانیوں کا حل نہیں نکل پا رہا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ پرانی دہلی کے ایک گنجان آبادی والے علاقے میں بارش کے بعد گلی میں پانی جمع ہو نے سے مقامی با شندوں اور راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں علاقے کی موجودہ صورتحال صاف طور پر دیکھی جا سکتی ہے، جہاں تنگ گلی میں پانی جمع ہے اور لوگوں کو آمدورفت میں دشواری پیش آ رہی ہے۔
اس ویڈیو میں ایک خاتون ڈاکٹر سیما عابد (بازار سیتا رام بلاک کانگریس صدر) مقامی مسئلے کی جا نب توجہ دلاتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ ان کے پیچھے گلی میں پانی میں کھڑی موٹر سائیکلیں اور پیدل چلنے وا لے افراد دکھائی دیتے ہیں۔ صو ر تحال سے اندازہ ہوتا ہے کہ پانی نکاسی آب کا نظام مو ¿ثر نہ ہونے کی وجہ سے معمولی بارش کے بعد بھی سڑک اور گلی میں پانی جمع ہو جاتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ علاقہ مٹیا محل اسمبلی حلقہ کے بازار سیتا رام وارڈ کے تحت آتا ہے جہاں ایم ایل اے آل محمد اقبال اور کونسلر رافعہ ماہر ہیں ۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسے حالات میں نہ صرف پیدل چلنے والوں بلکہ دکانداروں اور وہاں سے گز رنے والے دو پہیہ گاڑی سواروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔یہی نہیں گندا پانی جمع ہونے سے تعفن، مچھروں اور بیماریوں کا خطرہ بھی پیدا ہو سکتا ہے۔عوامی حلقوں نے متعلقہ محکمہ اور مقامی انتظا میہ سے مطا لبہ کیا ہے کہ علاقے میں پانی کی نکاسی کے نظام کا فوری معائنہ کیا جائے، بند نالیوں اور سیو ر یج لائنوں کی صفائی کرائی جائے ۔ اس کے ساتھ ہی بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لیے مستقل ا نتظا م کیا جانا چاہئے ۔
سوشل و آر ٹی آئی ایکٹیوسٹ محمد شاہد گنگوہی نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ شہری علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ متعلقہ افسران کی جواب دہی طے کی جائے، تاکہ ہر بار بارش کے بعد عوام کو اسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔عوام کا سوال ہے کہ اگر معمولی بارش کے بعد ہی گلیا ں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں تو شہر میں پانی نکاسی کے نظام اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا جا ئزہ آخر کب لیا جائے گا۔
No Comments: