Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایم ایل اے آل محمد اقبال نے دہلی کے سرکاری اسپتالوں کی اسمبلی میں حقیقت بیان کی

جی بی پنت اور ایل این جے پی اسپتال خود ہی وینٹی لیٹر ،تب لوگوں کو کیسے ملے گاعلاج !

اسمبلی اسپیکر اور وزیر صحت چاہیں تو کسی مریض کووینٹی لیٹر نہیں دلاپائیں گے!: آل آقبال

نئی دہلی ،اگست (میرا وطن نیوز )
دہلی اسمبلی کے مانسون اجلاس کے پہلے دن مٹیا محل کے ایم ایل اے آل محمد اقبال نے راجدھانی کے سرکاری اسپتالوں میں شہر کے مریضوں کو ضرورت کے مطابق علاج مہیا نہیں کرانے پر بی جے پی کی ڈ بل انجن سرکارکی ناکامی کو اجاگر کیا ۔انہوں نے کہا کہ دہلی کے دو بڑے جی بی پنت اور لوک نائک اسپتا ل خود ہی وینٹی لیٹر پر ہیں تب غریب مریضوں کو وینٹی لیٹر کیسے ملے گا ۔انہوں نے اسپیکر وجیندر گپتا کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ ممبران اسمبلی کی بات تو دور آپ اور وزیر صحت کو کسی مریض کو وینٹی لیٹر دلا نے کے لئے پاپڑ پیلنے پڑیں گے تب بھی وینٹی لیٹر نہیں ملے گا ! انہوں نے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات اسپتال میں ایک بزرگ مریض کووینٹی لیٹر کے لئے انہیں تقریباًدو سے تین گھنٹے مشقت کرنی پڑ ی۔
اس موقع پر آل محمد اقبال نے کہا کہ لوک نائک اسپتال اور جی بی پنت اسپتال میں وینٹر لیٹر اور مشینری کے فقدان کی حقیقت سے ایوان کو آگاہ کرایا ۔انہوں نے بتایا کہ کسی غریب کو یہ اسپتال ابتدائی علاج فوری مہیا کرانے کے بجائے اسٹنٹ ڈالنے کے لئے لاکھ روپے جمع کرانے کو کہتے ہیں ۔یہی نہیں کسی دیگر مہلک بیماری میں مبتلا مریض سے بھی ہزاروں روپے جمع کرانے کی بات کی جاتی ہے ۔اگرمریض یا تیمار داراسپتال میں پیشگی رقم جمع نہیں کرائے گا تب انتظامیہ اور ڈاکٹراس کا علاج نہیں کریں گے ۔یہ ہی نہیں مشینری کی بھی اس قدر کمی ہے کہ کئی کئی مہینوں کی تاریخیں دی جا رہی ہیں اور ایسے مریضوں کو فو ر ی علاج کی ضرورت ہے اگر وقت رہتے علاج نہیں ہوگاتب وہ غریب تو مر جائے گا ۔
آل محمد اقبال نے کہا کہ بھاجپاکی ڈبل انجن سرکار ڈھنڈورا پیٹتی ہے کہ دہلی کے اسپتالوں میں معیار ی علاج مہیا کرایا جا رہا ہے اور مرکزکی اسکیموں سے فری ٹریٹمنٹ ہورہا ہے۔لیکن جی بی پنت اور ایل این جے پی اسپتال میں دہلی کے لوگوں کو ہی علاج نہیں مل پارہا ہے جبکہ یہاں دہلی ،اتر پردیش اور ہریانہ وغیرہ ریاستوں سے مریض آتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ دونوں اسپتال ان کے اسمبلی حلقہ (گھر ) سے پانچ منٹ کے فاصلے پر ہیں اور دہلی سمیت دیگر ریاستوں سے علاج کے لئے سفارشیں آتی ہیں لیکن وہ بھی ان کی مدد نہیں کر پا رہے ہیں اور اس کی وجہ ان اسپتالوں میں نہ ہی وینٹی لیٹر ہیں اور نہ ہی آلات ہیں ۔
آل محمد اقبال نے کہا کہ یہ بہت ہی حساس مسئلہ جس کی طرف ایوان کو توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ اس مسئلے سے ان کی اسمبلی حلقہ کا نہیں بلکہ تمام 70اسمبلیاں اور پڑوسی ریاستیں جڑی ہوئی ہیں جس کا حل نکالا جانا چاہئے ۔انہوں نے اسپیکر ،وزیر صحت ،وزیر اعلیٰ یعنی بی جے پی کی ڈبل انجن سرکار اپیل کی کہ براہ کرم ان اسپتالوں کو ضرورت کے مطابق بیڈ اور آلات مہیا کرائے تاکہ غریب مریضوں کا وقت رہتے علاج ہوسکے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *