Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مدارس کے خلاف بیان بازی ملک کے اتحاد کےلئے نقصان دہ

سیاسی فائدے کےلئے فرقہ وارانہ ماحول بنانا افسوسناک ہے

مسائل کا حل عدالت سے تلاش کیا جائے:: حکیم اجمل خاں فورم

نئی دہلی،اگست (میرا وطن نیوز )
حکیم اجمل خاں فورموفارپیسواینڈ کمیونل ہارمنی کے قومی صدر تیج لال بھارتی اور جنرل سکریٹری ڈاکٹر سید احمد خاں نے ایک مشترکہ بیان میں مدارس سے متعلق بعض سیاسی رہنماو ¿ں کے حالیہ بیانات پر گہر ے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو گمراہ کرنے اور فرقہ وارانہ جذبات بھڑکا کر سیاسی مفا دات حاصل کرنے کی کوشش اخلاقی دیوالیہ پن کی علامت ہے۔
ان دونوںرہنماو ¿ں نے کہا کہ ملک میں نفرت کی سیاست کے ذریعے بالخصوص نئی نسل کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق ہندو اور مسلمان کے درمیان اختلافات پیدا کرنا بعض سیاسی جماعتوں کی حکمت عملی بن چکی ہے، جبکہ ہندوستان کی ترقی اور یکجہتی کے لیے باہمی بھائی چارہ ناگزیر ہے۔آج نفرت کی سیاست کے ذریعے ہندوستان کے سماجی تانے بانے کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو ملک کے مستقبل کے لیے تشویشناک ہے۔
مشترکہ بیان میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ صر ف بیان بازی پر اکتفا کرنے کے بجائے متعلقہ معاملے میں سپریم کورٹ سے رجوع کریں تاکہ مسئلے کا آئینی اور مستقل حل نکل سکے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیری اقدامات اور قانونی راستہ ہی دیرپا نتائج دے سکتا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *