Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بی جے پی کی ایم سی ڈی کے ٹول ٹینڈر میں 680کروڑ روپے گھوٹالہ کا الزام

آپ لیڈروں نے بھاجپا کی چار انجن سرکار میں گھوٹالے کی شدید مذمت کی

نئی دہلی، 5اگست(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی نے ایم سی ڈی کے ٹول ٹیکس ٹینڈر میں 680کروڑ روپے سے زائد کے مبینہ گھوٹالے کے انکشاف پر بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن اسمبلی کلدیپ کمار نے کہا کہ دہلی میں بی جے پی کی چار انجنوں والی سرکار ہے اور اس کا ہر انجن بدعنوانی میں ملوث ہے۔ ایک انجن نے دوا ¶ں اور سائیکل خریداری میں گھوٹالہ کیا، جبکہ دوسرے انجن نے ایم سی ڈی کے ٹول ٹینڈر میں 680کروڑ روپے کا گھوٹالہ کر دیا۔
اس موقع پرپارٹی دفتر میں منعقد پریس کانفرنس میںکلدیپ کمار نے یم سی ڈی میںشریک انچارج پروین کماراور ایم سی ڈی کی شریک انچارج پریتی ڈوگراکی موجودگی میں کہا کہ اس مبینہ گھوٹالے کو انجا م دینے کے لیے بی جے پی کے زیر انتظام ایم سی ڈی نے پہلے اسٹینڈنگ کمیٹی کو نظر انداز کرتے ہوئے 5500کروڑ روپے کا ٹینڈر جاری کیا، پھر ایک بلیک لسٹڈ کمپنی کو محض 4820کروڑ روپے میں ٹھیکہ دے دیا، جبکہ 5500کروڑ روپے کی سب سے زیادہ بولی لگانے والی کمپنی کو ٹیکنیکل بِڈ کا بہانہ بنا کر باہر کر دیا گیا۔ عام آدمی پارٹی نے مطالبہ کیا کہ اس ٹینڈر کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور سی بی آئی سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *