Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جعفرآباد مین روڈ(نزدویلکم کی پلیا) پر 32 ویں سدبھاو ¿نا کانوڑ کیمپ کا افتتاح

کانوڑ کیمپ پورے ملک میں بھائی چارے کی ایک بہترین مثال ہے:متین احمد

تمام علاقہ مکینوں سے اپیل کی کہ وہ اس بھائی چارے کو ہمیشہ مضبوط رکھیںگے

نئی دہلی،5اگست (میرا وطن نیوز)
سیلم پوراسمبلی حلقہ کے جعفرآباد مین روڈ(نزدویلکم کی پلیا) پر 32 ویں سدبھاو ¿نا کانوڑ کیمپ کا افتتاح سابق ایم ایل اے چودھری متین احمد اور سیلم پورکے اسمبلی حلقہ کے موجودہ ایم ایل اے چودھری زبیر احمد نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر سیلم پور اسمبلی حلقہ کے تمام سینئر کارکنان و نوجوان بڑی تعداد میں شامل ہوئے۔افتتاحی اجلاس کی نظامت معروف سیاسی و سماجی کارکن و ’آپ‘ کے سینئرلیڈر سید ناصر جاوید نے بحسن وخوبی انجام دئے۔
سابق رکن اسمبلی چودھری متین احمد نے سدبھاونا کانوڑ کیمپ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ یہ کیمپ پچھلے 31 سالوں سے ہماری گنگا-جمنی تہذیب اور باہمی محبت کا روشن مینار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعفرآباد جیسے مسلم اکثریتی علاقے میں لگنے والا یہ کیمپ اس بات کا منہ بولتا ثبو ت ہے کہ ہمارے یہاں انسانیت اور خدمت سب سے مقدم ہے۔ ہماری پوری ٹیم اور علاقے کے تما م لوگ تن، من اور دھن سے اس روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں، جو پورے ملک میں بھائی چارے کی ایک بہترین مثال ہے۔
مقامی رکن اسمبلی چودھر زبیر احمد نے سدبھاونا کانوڑ کیمپ کے حوالے سے کہا کہ 32 واں سدبھاونا کاوڑ کیمپ محض ایک کیمپ نہیں ہے بلکہ یہ سیلم پور کے عوام کے دلوں کی وسعت اور آپسی اتحاد کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب صبح سے لے کر رات تک شیو بھکت کانوڑیوں کی خدمت میں حاضر ر ہتے ہیں اور مسلم سماج کے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ہندو بھائیوں کا جو بھرپور تعاون اس میں ملتا ہے، وہی اس کی اصل طاقت ہے۔
انہوں نے تمام علاقہ مکینوں سے اپیل کی کہ وہ اس بھائی چارے کو ہمیشہ مضبوط رکھیں۔اشوک تیاگی نے سدبھاونا کاوڑ کیمپ کے حوالے سے کہا کہ یہ کیمپ اس بات کی سب سے بڑی دلیل ہے کہ مذہب کی سرحدیں انسانیت اور خدمت کے سامنے آڑے نہیں آتی ہیں۔ انہوں نے سابق ایم ایل اے چودھری متین احمد کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ چودھری صاحب کی طویل اور بے لوث سرپرستی ہی اس کیمپ کی کامیابی کا اصل راز ہے، جو پچھلے تین دہائیوں سے مسلسل اس عظیم روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب مل جل کر شیو بھکتوں کی خدمت کرتے ہیں اور چودھری صاحب کا یہ ویڑن ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے وہ بھی ایسے دور میں جب ہر طرف نفرت ہی نفرت ہے۔
اہم شرکا میں حاجی افضال، حاجی مقصود جمال، ضرار احمد، خالد خان، فہیم خان، ساجد علی چودھری، جمیل ملک، افسر خان، رئیس انصاری، جاوید برقی، عبدالحمید، حاجی حیات، انل جین، کیلاش نمیش، سریتا گولا ، اپرنا گہروار، رضوان ادریسی، شانوبھائی، انجم جمال، راجو کنگ، لئیق سلطان، ریاض احمد، راکیش شرما ، حاجی شاہد، کومل، شمیم خان، علاو ¿الدین، شبیر بھائی، وشواناتھ شکلا، عادل سلمانی، ایڈ و کیٹ محمود، مقیم انصاری، محبوب ادریسی، سید انصار، الطاف ادریسی، فرقان انصاری، وونیت شرما، مظفر خان، ریاض ادریسی، چودھری منور اور اشتیاق شیخ وغیرہ کے نام شامل ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *