
نئی دہلی، 28 جولائی (میرا وطن نیوز)
ایل جی ترنجیت سنگھ سندھو نے منگل کو دوارکا سیکٹر 29 میں کتو ں کے لئے ایک جدید پناہ گاہ (ڈاگ شیلٹر ) کا سنگ بنیاد رکھا۔ اسے دہلی میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ تیار کیا جا رہا ہے۔ اس مو قع پر میئر پرو یش واہی، ایم پی رام ویر سنگھ بدھوڑی اور ایم ایل اے کیلاش گہلوت موجود تھے۔
تقریب کے بعد ایل جی نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ تقریباً 6,050 مربع میٹر پر محیط یہ سہولت آوا رہ کتوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ، دیکھ بھال اور بحالی فراہم کرے گی۔ اس میں جدید انفراسٹرکچر ہوگا جو ان کی صحت اور تندرستی کو یقینی بنائے گا۔ انہوں نے کارپوریشن کو مشورہ دیا کہ وہ جانوروں کی فلاح و بہبود کی تنظیموں، ڈاگ لوورس، جانوروں کے ڈاکٹروں اور ماہرین کو فعال طور پر شامل کرے، تاکہ ان کا تجربہ اور علم ان اقدامات کو پائیدار اور حساس انداز میں تشکیل دے سکے۔
ایل جی نے کہا کہ یہ پروجیکٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی ایک بہترین مثال ہے۔ اسے جی ایم آر ورلکشمی فاو ¿نڈیشن کے سی ایس آر تعاون سے ایم سی ڈی کے لئے بغیر کسی قیمت کے تیار کیا جا رہا ہے ، جس سے جانوروں کی بہبود کے تئیں دہلی کے عزم کو مزید تقویت ملتی ہے۔
No Comments: