Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی فسادات : طاہر حسین کی سزا کی مدت کا فیصلہ 31 جولائی کو

نئی دہلی، 27 جولائی (میرا وطن نیوز)
دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت نے 2020 دہلی فسادات کے دوران آئی بی افسر انکت شرما کے قتل کیس میں قصور وار قرار طاہر حسین سمیت پانچ لوگوں کی سزا کی مدت پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ سماعت کے دورا ن دہلی پولیس نے طاہر حسین سمیت پانچوں ملزموں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔ ایڈیشنل سیشن جج پروین سنگھ نے 31 جولائی کو سزا کی مدت پر فیصلہ سنانے کا حکم دیا۔
13 جولائی کو عدالت نے اس معاملے میں پانچ لوگوں کو مجرم قرار دیا اور چھ دیگر کو بری کر دیاتھا۔ طاہر حسین کے علاوہ جن ملزموں کو عدالت نے سزا سنائی ان میں ناظم، قاسم، انس اور جاوید شامل ہیں۔ عدا لت نے جن ملزموں کو بری کیا ان میں حسین عرف ملاجی عرف سلمان، سمیر خان، فیروز، گلفام، شعیب عالم عرف بوبی اور منتظر عرف موسی شامل ہیں۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *