Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

کانگریس پارٹی نے ہمیشہ تمام برادریوں اور سماج کے طبقات کے مفادات کےلئے کام کیا

اگر موقع ملا تو وہ دہلی میں بنجارہ برادری کے حقوق کےلئے کام کرنے کو پارٹی ترجیح دے گی

نئی دہلی، 27 جولائی(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے دہلی میں بابا لکھی شاہ بنجارہ اور بابا مکھن شاہ بنجاہ کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ ’بنجارہ ایکتا سنکلپ یاترا‘(بنجارہ اتحاد عہد مارچ) کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور اپنی نیک تمناو ¿ں کا اظہار کیا۔بنجارہ ایکتا سنکلپ یاترا کی اختتامی تقریب کا اہتمام بنجارہ برادری کے سنت شری سیوالال مہاراج چیریٹیبل ٹرسٹ نے کیا تھا۔
انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ جب بھی موقع ملے گا، کانگریس پارٹی دہلی میں بنجارہ برادری کے ساتھ مل کر ان کے مسائل کو حل کرنے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کرے گی۔ انہو ں نے کہا، ’ہم نے ہمیشہ تمام برادریوں اور سماج کے طبقات کے لوگوں کے ساتھ مل کر آگے بڑ ھنے کی کوشش کی ہے۔’ انہوں نے کہا کہ ملک اسی وقت ترقی کرتا ہے جب ہر برادری کو اس کے جائز حقو ق ملیں اور سب مل کر ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔انہوں نے ٹرسٹ کے صدر شری جگناتھ راو ¿ اور چیف پجاری (دھرمادھیکاری) شری شری مہاراج کو مبارکباد دی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *