
نئی دہلی، 27 جولائی (میرا وطن نیوز)
دہلی کے تیاگراج اسٹیڈیم میں پیر کو 22ویں دولت مشترکہ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا افتتاح ہوا۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور وزیر تعلیم آشیش سود نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ 27 جولائی سے 2 اگست تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں دولت مشترکہ کے 25 ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ قومی دارالحکومت میں منعقد ہو نے والی یہ چمپئن شپ دہلی کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلوں میں سے ایک ہے اور اس کی میزبا نی کرنا دہلی سرکار کے لیے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے تمام ایتھلیٹس، کوچ، آفیشلز اور ایونٹ میں شا مل ہر فرد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مقابلے کی کامیابی کی تمنا ظاہر کی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی سرکار کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مسلسل مضبوط کر رہی ہے اور کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس کے ساتھ ہی ، ایک ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے جو نوجو انوں اور طلبائکو زیادہ سے زیادہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دے۔
انہوں نے دولت مشترکہ کے 25 ممالک کے کھلاڑیوں، کوچوں اور وفود کا پرتپاک خیرمقدم کیا، تمام کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں، یادگار لمحات تخلیق کریں اور دہلی کے اپنے پن کی یادیں اپنے ساتھ لے جائیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 2 اگست تک تیاگراج اسٹیڈیم میں دلچسپ میچ دیکھنے کو ملیں گے۔انہوں نے دہلی کے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس کھیل میلے کا حصہ بنیں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔
اس موقع پر وزیر تعلیم آشیش سود نے کہا کہ یہ دہلی کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ 25 دولت مشترکہ مما لک کے کھلاڑیوں کی میزبانی کر رہے ہیں، جو کھیل، دوستی اور عمدگی کے جذبے سے متحد ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ تمام ایتھلیٹس، جنہوں نے ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کر کے ہندوستان کا دورہ کیا، دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
آشیش سود نے یقین ظاہر کیا کہ کھلاڑی یہاں سے نہ صرف تمغوں کی یادیں لے جائیں گے بلکہ ہندو ستان کی مہمان نوازی، بھرپور ثقافت اور دہلی کے لوگوں کے پیار کی ناقابل فراموش یادیں بھی اپنے ساتھ لے کر جائیں گے۔
No Comments: