Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

آپ یکم اگست کو ’نیشنل ٹاو ¿ن ہال اگینسٹ ای20“ منعقد کرے گی :کجریوال

دہلی سے باہر رہنے والے افراد بھی آن لائن اس پروگرام میں شرکت کر سکیں گے

اس کےلئے انہیں 8583212 8583212 نمبر پر واٹس ایپ پیغام بھیجنا ہوگا

نئی دہلی، 27 جولائی(میرا وطن نیوز)
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی یکم اگست کو نئی دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ’نیشنل ٹاو ¿ن ہال اگینسٹ ای20‘ کا انعقاد کرے گی۔ اس پروگرام کا مقصد ای20 ایندھن سے متعلق مسائل پر ماہرین، متاثرہ گاڑی مالکان اور عام شہریوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
پارٹی دفتر میں پیر کو منعقدپریس کانفرنس میں اروند کجریوال نے کہا کہ ملک بھر سے ای20 ایندھن کے حوالے سے شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ ان کے مطابق اس ایندھن کے استعمال سے گاڑیوں میں خرابی پیدا ہو رہی ہے اور مائلیج بھی متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے مناسب حل نکالیں۔
اروندکجر یوال نے کہا کہ جس طرح نوجوانوں کی متحدہ آواز کے بعد مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کو استعفیٰ دینا پڑا، اسی طرح ای20 کے مسئلے پر بھی عوام کو متحد ہو کر اپنی آواز بلند کرنی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکار کو چاہیے کہ معاملہ مزید سنگین ہونے سے پہلے ہی اس کا حل تلاش کرے۔انہوں نے بتایا کہ ’نیشنل ٹاو ¿ن ہال اگینسٹ ای20‘ یکم اگست کو دوپہر 12 بجے شروع ہوگا، جبکہ دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں کے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صبح 11:30 بجے تک کانسٹی ٹیوشن کلب پہنچ جائیں۔
اروندکجریوال نے کہا کہ دہلی سے باہر رہنے والے افراد بھی آن لائن اس پروگرام میں شرکت کر سکیں گے۔ اس کے لیے انہیں 8583212 8583212 نمبر پر واٹس ایپ پیغام بھیجنا ہوگا، جس کے بعد جمعہ کی شام تک آن لائن شرکت کا لنک فراہم کر دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹاو ¿ن ہال میں ای20 سے متعلق ماہرین، متاثرہ گاڑی مالکان اور اس موضوع میں دلچسپی رکھنے والے افراد اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ اس موقع پر آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی کہ حکومت پر ای20 پالیسی واپس لینے کے لیے کس طرح مو ¿ثر دباو ¿ ڈالا جائے۔
اروند کجریوال نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے نام ای 20 ایندھن کے خلاف شروع کی گئی آن لائن درخواست پر اب تک دو لاکھ سے زائد افراد اپنی حمایت درج کرا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے اس درخواست کے سلسلے میں وزیر اعظم سے ملاقات بھی کریں گے اور عوام سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس پروگرام میں براہِ راست یا آن لائن شریک ہوں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *