Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی پردیش کانگریس کے سابق صدر آنجہانی شیو چرن گپتا کی برسی پر دلی خراج عقیدت پیش

نئی دہلی،26جولائی (میرا وطن نیوز )
سینئر کانگریس لیڈر اور دہلی پردیش کانگریس کے سابق صدر آنجہانی شیو چرن گپتا کو دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو کی قیادت میںاتوار کو ریاستی دفتر راجیو بھون میں ان کی 16ویں برسی پر ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ آنجہانی شیو چرن گپتا کا 26 جولائی 2010 کو انتقال ہوگیاتھا۔
اس موقع پر گل پوشی کرنے والوں میںدیویندر یادو ، انل بھاردواج،پروفیسر کرن والیہ، حاجی اشراق خان،ڈاکٹر پی کے مشرا، بھوپیش یادو، شانتی سوروپ، پشپا سنگھ،منگیش تیاگی، محمد عثمان، مہندر بھاسکر، مہندر منگلا، ورون ڈھاکہ، دنیش کمار (ایڈوکیٹ)،جے پی پوار، کمل اروڑہ، ستبیر شرما، نیز کنبہ کے افرا د بشمول ان کے پوتے وکاس گپتا، اننیا، پنکج گپتا، ہردے، اور گنجن گپتا؛ ان کے ساتھ بڑی تعداد میں رہنما اور پارٹی ورکرز بھی موجود تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *