Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

کراول نگر ڈبل ڈیکر فلائی اوور پروجیکٹ کی تعمیر تیزی سے جاری ، 88 فیصد کام مکمل

پروجیکٹ کےلئے291 کروڑ کی نظرثانی شدہ تخمینہ لاگت کو منظوری دی گئی:وزیر اعلیٰ

یہ ایک اہم پروجیکٹ ہے ،جسے ڈی ایم آر سی کے ذریعے تعمیر کیا جا رہا ہے:کپل مشرا

نئی دہلی، 22 جولائی(میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی قیادت میں دہلی سرکار راجدھانی کی سڑکوں اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ اس سمت میںپی ڈبلیو ڈی اورڈی ایم آر سی کے ذریعہ ایک مشترکہ ڈبل ڈیکر فلائی اوور پروجیکٹ کی تعمیر شمال مشرقی دہلی کے کراول نگر، گھونڈا، اور برج پوری جنکشن (منگل پا نڈ ے مارگ) پر تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ یہ دہلی کا پہلا مربوط ڈبل ڈیکر ڈھانچہ ہے، جہاں فلائی اوور اور میٹرو دونوں کو مربوط طریقے سے تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ 1.40 کلو میٹر طویل پروجیکٹ یمنا وہار اور بھجن پورہ میٹرو اسٹیشنوں کے درمیان تعمیر کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ کی صدارت میں بدھ کو منعقدہ اخراجات کی مالیاتی کمیٹی (ای ایف سی) کی میٹنگ کے دوران پروجیکٹ کے لیے 291 کروڑ روپے کی نظرثانی شدہ تخمینہ لاگت کو منظوری دی گئی۔ سرکار کا یہ منصوبہ دسمبر 2026 تک مکمل کرنا ہے۔وزیر ثقافت کپل مشرا نے کہا کہ یہ محض فلائی اوور بنانے کا منصوبہ نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ایک ایلیویٹڈ کوریڈور، نئی سڑکیں، فٹ پاتھ، سڑک کے نشانات، الیکٹرک انفرا سٹرکچر، پانی نکاسی ، بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے نظام اور دیگر ضروری سہولیات بھی تیار کی جا رہی ہیں۔ پورا پرو جیکٹ ڈی ایم آر سی کے ذریعے تعمیر کیا جا رہا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *