Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

طلبہ کے پرامن احتجاج پر پولیس کا وحشیانہ تشدد جمہوریت پر حملہ ہے: ویلفیئر پارٹی آف انڈیا

نئی دہلی،21 جولائی(میرا وطن نیوز )
ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے جنتر منتر پر جاری طلبہ کے پرامن احتجاج اور پارلیمنٹ مارچ کے دوران پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج، آنسو گیس کے استعمال اور طاقت کے بے دریغ استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے جمہوری اقدار اور شہری آزادیوں پر کھلا حملہ قرار دیا ہے۔ سرکار سے مطالبہ کیا گیاکہ طلبہ کے خلاف طاقت کے استعمال کی پالیسی فوری طور پر بند کی جا ئے ، زخمی طلبہ کو انصاف فراہم کیا جائے، احتجاج کرنے والوں سے سنجیدہ مذاکرات کیے جائیں، اور امتحانی نظام کو مکمل طور پر شفاف ، دیانت دار اور قابل اعتماد بنانے کے لیے مو ¿ثر اقدامات کیے جائیں۔
پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے اپنے ایک پریس بیان میں کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے طلبہ اور نوجوان جنتر منتر پر ایک جائز اور آئینی مطالبے کے ساتھ پرامن احتجاج کر رہے تھے کہ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نیٹ اور دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کے مسلسل پیپر لیک ہونے کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔ یہ ایک مکمل طور پر جائز، جمہو ر ی اور عوامی مطالبہ تھا، مگر سرکار نے نہ صرف اسے نظر انداز کیا بلکہ احتجاج کرنے والے طلبہ سے مذا کرا ت کی بھی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *