
وانگچک تعلیم کے شعبے میں انقلاب نہ لے آئیں ،وزیر اعظم ڈر رہے ہیں ،نہیں بنائیں گے وزیر تعلیم
نئی دہلی، 16جولائی(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے جنتر منتر سے ماہرتعلیم سونم وانگچک کو ملک کا وزیرتعلیم بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے نوجوانوں میں امید کی ایک نئی کرن پیدا کی۔ جمعرات کو انہوں نے تعلیمی نظام میں شفافیت لانے اور وزیرِ تعلیم دھرمندر پردھان کے استعفے کے مطالبے کو لے کر انشن پر بیٹھے سونم وانگچک سے ملاقات کی اور ان کی جدوجہد کی حمایت کی۔
انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ دھرمندر پردھان کو ہٹا کر سونم وانگچک کو ملک کا وزیرتعلیم بنایا جا ئے ۔ تاہم وزیراعظم ایسا نہیں کریں گے، کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ کہیں سونم وانگچک تعلیم کے شعبے میں کوئی انقلاب نہ لے آئیں۔ ملک کے بوسیدہ تعلیمی نظام کو صرف ایک انقلابی قدم ہی درست کر سکتا ہے، اس لیے ملک کو سونم وانگچک جیسے انقلابی وزیرِ تعلیم اور انقلابی اقدامات، دونوں کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ سمیت پارٹی کے کئی سینئر رہنما موجود تھے۔
اروند کجریوال نے کہا کہ ہمارے ملک کے تعلیمی نظام کو درست کرنے کے لیے پورے ملک کے نوجوا ن ’کاکروچ آندولن‘کے بینر تلے جمع ہوئے ہیں، میں ان سب کو سلام کرتا ہوں۔ میں سونم وانگچک کو سلام کرتا ہوں، جو اپنے لیے نہیں بلکہ نوجوانوں اور ہمارے ملک کے بچوں کے مستقبل کے لیے اپنی جان کی پروا کیے بغیر گزشتہ 19دنوں سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔
اروند کجریوال نے کہا کہ ہمارے ملک میں بہت سے اساتذہ نے پیپر لیک کے خلاف اپنے اپنے شہر وں میں آواز بلند کی، مگر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ ان اساتذہ کو مختلف طریقوں سے ہراساں کیا گیا اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں۔ میں ان سب لوگوں کو بھی سلام کرتا ہوں۔ سونم وانگچک ایک بڑ ے ماہرِ تعلیم ہیں۔ انہوں نے اس سے پہلے بھی لداخ اور ملک کے لیے کئی مرتبہ انشن کیا ہے اور آج وہ پورے ملک کے لیے اپنی جان دا ¶ پر لگائے ہوئے ہیں۔
No Comments: