
نئی دہلی، 14 جولائی (میرا وطن نیوز)
دہلی کی کڑکڑڈوما کورٹ نے سال 2020 کے دہلی فسادات کے دوران انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے افسر انکت شرما کے قتل کے مقدمے میں طاہر حسین سمیت پانچ مجرم قرار دیے گئے افراد کی سزا پر سما عت کے لئے 23 جولائی کی تاریخ مقررکی ہے۔ ایڈیشنل سیشنز جج پروین سنگھ نے یہ حکم جاری کیا۔
عدالت نے 13 جولائی کو پانچوں ملزمان کو قصوروار قرار دیتے ہوئے اس مقدمے کے دیگر چھ ملزمان کو بری کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔
عدالت نے طاہر حسین کے علاوہ ناظم، قاسم، انس اور جاوید کو بھی مجرم قرار دیا۔ جبکہ جن ملزمان کو بری کیا گیا ان میں حسین عرف ملا جی عرف سلمان، سمیر خان، فیروز، گلفام، شعیب عالم عرف بوبی اور منتظم عرف موسیٰ شامل ہیں۔
No Comments: