Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

پیرزادہ رئیس میاں چشتی کے انتقال پر حاجی عاقل قریشی کا اظہارافسوس

درگاہ فتح پور سکیری کے سجادہ نشین کو عظیم روحانی و سماجی نقصان قراردیا

نئی دہلی، 10 جولائی (میرا وطن نیوز)
درگاہ حضرت شیخ سلیم چشتی، فتحپور سیکری کے سجادہ نشین پیرزادہ الحاج صوفی رئیس میاں چشتی صاحب کے انتقال پر معروف سماجی و ملی شخصیت حاجی محمد عاقل قریشی نے گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی وفات سے روحانی، دینی اورسماجی حلقوں میں ایک ایسا خلا پیدا ہوگیا ہے جسے مدتوں پ ±ر نہیں کیا جا سکے گا۔حاجی عاقل قریشی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ پیرزادہ رئیس میاں نے اپنی پوری زندگی حضرت شیخ سلیم چشتی کی تعلیمات،صوفیانہ روایات،محبت،اخوت،رواداری اور انسانیت کی خدمت کے فروغ کیلئے وقف کر رکھی تھی،لہذا انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور آنے والی نسلوں کیلئے مشعلِ راہ ثابت ہوں گی۔
انہوں نے مزیدکہا کہ اس غم کی گھڑی میں وہ مرحوم کے اہلِ خانہ،مریدین، عقیدتمندوں اوردرگاہ سے وابستہ تمام افرادکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے در جات بلندکرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور تمام سوگواران کوصبرِ جمیل نصیب فرمائے ۔حاجی عاقل نے اپنے بیان کے اختتام پرکہاکہ پیرزادہ رئیس میاں چشتی کاانتقال صرف انکے خاندان یادرگاہ کانہیں بلکہ پورے ملک کے روحانی و صوفی حلقوں کاناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِرحمت میں جگہ عطافرمائے،آمین۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *