
نئی دہلی ،7جولائی (میرا وطن نیوز )
دہلی میونسپل کارپوریشن کے محکمہ تعلیم سے سبکدوش انسپیکٹرحاجی مرزا مشقت حسین کے دولت خانہ مدن پور کھادر ایکسٹینشن B-945سموسا چوک واقع امام بارگاہ حضرت غازی عباس ؑ پر 26محرم الحرام 12 جولائی بروز اتوار بعد نماز ظہر شبیہ تابوت حضرت امام حسینؑ و علم مبارک بر آمد ہوگا ۔اس موقع پر منعقد مجلس عزا کومولانامرزا منا ظر نجفی خطاب فرمائیں گے ۔
اس سلسلے میںشجر مرزاکی اطلاع کے مطابق جلوس عزا میں مرثیہ خوانی کلب حسن رحمانی و ہمنوا صاحبان کریں گے جبکہ نوحہ خوانی چاند فیضی کربلائی ،عارف کربلائی ،زین العابدین ،امیر حسن اور اصغر علی کر یں گے ۔اس مو قع پر نظامت کے فرائض مولانا محمد حسن سرسوی اور عدیل ایرانی انجام دیں گے ۔اس پروگرام کو عزا دار ی جیت پور دہلی پر لائیو نثر کیا جائے گا ۔ بانیہ مجلس حاجی مرزا مشقت حسین نے تمام مو منین سے مجلس عزا اور جلوس عزا میں شرکت کی درخواست کی ہے۔
No Comments: