
کیمپ کے دوران گلزار دہلوی کی حیات و ادبی خدمات پر مشتمل ایک مختصر کتابچہ بھی شرکاءمیں پیش
نئی دہلی، 7 جولائی (میرا وطن نیوز )
آل انڈیا یونانی کانگریس دہلی کے زیر اہتمام اور حضرت شیخ علیم الدین اسعدی (جنرل سیکریٹری، آل انڈیا اردو مساجد بورڈ، نئی دہلی) کی سرپرستی میں پنڈت آنند موہن زرتشی گلزار دہلوی کے صد سالہ یومِ پیدائش کے موقع پر 154واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ بارات گھر، بارہ دری، بلیماران میں کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر حضرت شیخ علیم الدین اسعدی نے پروگرام کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون پیش کیا اور تمام انتظامات کی نگرانی کرتے ہوئے اس عوامی خدمت کے عمل کی قیادت کی۔
تقریب میں مقررین نے پنڈت آنند موہن زرتشی گلزار دہلوی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اردو زبان کے عظیم شاعر، ادیب اور دانشور تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی اردو زبا ن ، اس کی تہذیب اور ادبی ورثے کے فروغ کے لیے وقف کر دی۔ انہوں نے مذہبی ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور اردو زبان کی ترویج کے لیے بے مثال خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر ان کی حیات و ادبی خدمات پر مشتمل ایک مختصر کتابچہ بھی شرکاءمیں پیش کیا گیا۔کیمپ میں مردوں، خواتین اور بزرگوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مفت طبی معائنہ، طبی مشورہ اور یونانی ادویات سے استفادہ کیا۔
آل انڈیا یونانی کانگریس کے قومی صدر ڈاکٹر سید احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ یونانی نظامِ علا ج صرف ایک طریقہ علاج نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کا ایک مو ¿ثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مفت طبی کیمپ غریب، کمزور اور ضرورت مند طبقات تک بنیادی طبی سہولیات پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آل انڈیا یونانی کانگریس آئندہ بھی عوامی خدمت کے ایسے پروگرام باقاعدگی سے منعقد کرتی رہے گی۔
کیمپ میں سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سی سی آر یو ایم ڈاکٹر ذکی الدین، ڈاکٹر نجم السحر نجی، ڈاکٹر فہیم ملک، ڈاکٹر محمود عالم، ڈاکٹر غیاث الدین صدیقی، ڈاکٹر مفتی جاوید انور، ڈاکٹر اعظمی، ڈاکٹر اطہر محمود، اسرار احمد اور حکیم مرتضیٰ دہلوی سمیت ماہر اطباءنے سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا، انہیں طبی مشورے دیے اور ضرورت کے مطابق مفت یونانی ادویات فراہم کیں۔
شرکاءنے شیخ علیم الدین اسعدی کی ان عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کے مفت طبی کیمپ مختلف علاقوں میں منعقد کیے جاتے رہیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرور ت مند افراد مستفید ہو سکیں۔
No Comments: