
نئی دہلی، 7 جولائی(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ ایک طرف دہلی کے محکمہ جنگلات نے سروجنی نگر جی پی آر اے ہاﺅسنگ پروجیکٹ کے لئے نیشنل بلڈنگ کنسٹر کشن کارپوریشن(این بی سی سی ) کو 1,091 درختو ں کو دوسری جگہ لگانے اور 42پیڑوں کو کاٹنے کی منظوری دی ہے ،جس میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ این بی سی سی کے کو کاٹے گئے ہر پیڑ کے بدلے 10پودھے لگانے ہوں گے اور اگر ٹرانسپلانٹ کئے گئے پیڑ مر جاتے ہیں تو ان کی جگہ مقامی نسل کے درخت لگانے ہوں گے ،وہیں دوسری طرف ریکھا گپتا سرکار نے آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعہ70 لاکھ پودے لگانے کی مہم کے آغاز کی بھرپور تشہیر کی ہے۔
اس موقع پر دیویندر یادو نے کہا کہ ماضی کے تجربے سے پتہ چلتا ہے کہ دوبارہ لگائے گئے (ٹرانسپلا نٹ کئے گئے) پیڑ شاید ہی زندہ بچ پاتے ہیں، کیونکہ دہلی میں زندہ رہنے کی شرح انتہائی کم ہے۔ انہو ں نے محکمہ جنگلات کی باضاطہ آڈٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ٹرانسپلانٹ کئے گئے پیڑوں میں سے صرف 33فیصد سے 42.5فیصدزندہ رہتے ہیں، اور سرکار کی 80فیصد زندہ رہنے کی شرح کا ہدف شاید ہی کبھی پورا ہوپتا ہے۔
دیویندر یادو نے کہا کہ ماحولیات تحفظ کی سمت میں آج نانک پورہ رج میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعہ ’مشن 70 لاکھ شجر کار ی مہم‘ کے آغاز کا خیرمقدم ہے۔ تاہم، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام تبھی معنی خیز ہو گا جب شجر کاری مہم کے ساتھ ساتھ موجودہ درختوں کے تحفظ اور نگرانی کو بھی یکساں اہمیت دی جائے، اور اگر بڑے، قائم درختوں کے تحفظ اور ہٹانے کے حوالے سے مکمل شفا فیت برقرار رکھی جائے۔
No Comments: