
نئی دہلی ،6جولائی (میرا وطن نیوز )
دہلی بی جے پی صدر ہرش ملہوترا نے عام آدمی پارٹی کے ذریعہ ریکھا گپتا سرکار پر لگائے جا رہے الزام پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی کا جنم ہی سرکاروں اور دیگر سیاسی پارٹی کے لیڈروں پر وقتاً فو قتاًتبصرے عام بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہلی کے عوام نے انہیں پہلے دو ٹرم میں اقتد ار سونپ کر غلطی کی تھی،جس کا احساس عوام کو ہوا تب پچھلے اسمبلی انتخابات میں انہیں دہلی کے اقتدار سے باہر بھی کردیاتھا ۔
دہلی بی جے پی کے ترجمان پروین شنکر کپور نے بتایا کہ عام آدمی پارٹی کی سرکار کے دور میں، ڈاکٹر وتسلا اگروال نے تین اسپتالوں اور ایک میڈیکل باڈی کی سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اروند کجریوال اور محترمہ آتشی مارلینا کی قیادت والی اس وقت کی حکومتوں کے کتنے قریب تھیں۔
انہوں نے کہا کہ جبکہ دہلی سرکارکے محکمہ صحت کے سربراہ کے طور پر ان کی تقرری سنیارٹی کی بنیاد پر لاز می تھی، دہلی سرکارنے بدعنوانی کا موجودہ کیس سامنے آتے ہی فوری طور پر انسداد بدعنوانی برانچ (اے سی بی ) کے ذریعہ تحقیقات کا حکم دیا، جس کے نتیجے میں ڈاکٹر وتسلا اگروال کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈاکٹر وتسلا اگروال اور دیگر کے خلاف فوری انکوائری کے احکامات واضح کرتے ہیں کہ بی جے پی سر کاربدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرنے والے اہلکاروں کے تئیں نرم رویہ اختیار نہیں کرتی ہے۔ سور بھ بھاردواج کو اب یہ بتانا ہوگا کہ ڈاکٹر وتسلا اگروال کو عام آدمی پارٹی کے دور میں چار اداروں کے سربراہ کے طور پر کیوں برقرار رکھا گیا تھا۔
No Comments: