Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دیویندر یادو نے امت شاہ کے ذریعہ پودے لگانے کی مہم کے افتتاح کرنے اٹھا یا سوال

ریکھا سرکار کے ذریعہ محض مہم چلانے اور تشہیر کرنے سے بچوں کا مستقبل محفوظ نہیں ہوگا

پیپر لیک مدعے پر9اگست کو’ چھاتروں کی گونج ‘ جلسے سے راہل گاندھی کریں گے خطاب

نئی دہلی، 6 جولائی(میرا وطن نیوز)
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کل 7 جولائی (منگل) کو راجدھانی میں 70 لاکھ درخت لگانے کے دہلی سرکار کی بڑے پیمانے پر مہم کا افتتاح کریں گے۔پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ 12 سالوں میں دہلی میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک لاکھ پچا س ہزار سے زیادہ درختوں کو کاٹنے یا ہٹانے کی قانونی منظوری دی گئی تھی۔ اس اعداد و شمار میں پیڑوں کی غیر قانونی طور پر کٹائی اور طوفان سے ہوئے نقصان شامل نہیں ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ نہ تو پچھلی عا م آدمی پارٹی سرکار نے اور نہ ہی موجو د ہ ریکھا گپتا سرکا رنے راجدھانی میں کٹے ہوئے د رختوں کی بھا ری تعداد کی تلافی کے لیے نئے پود ے لگانے کی کوئی کوشش نہیں کی۔
اس موقع پر دیویندر یادو نے دہلی سرکارکی جانب سے ’بچوں کے تحفظ کا مہینہ‘ منانے پر تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ اگر سرکار واقعی بچوں کی حفاظت، تعلیم، صحت اور غذائیت کے بارے میں سنجیدہ ہوتی، تو دہلی کے ہزاروں بچے اب بھی بنیادی سہولیات کے لیے جدوجہد نہیں کر رہے ہوتے۔ دریں اثنا، بچوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کے معیار اور حفاظت کے حوالے سے مسلسل سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محض مہم چلانے اور تشہیر کرنے سے بچوں کا مستقبل محفوظ نہیں ہوگا۔
ادھر ریاستی دفتر راجیو بھون میں ڈی پی سی سی کے جنرل سکریٹریز اور ایس سی ڈیپارٹمنٹ کی 9 اگست کو دہلی میں ہو ’چھاتروں کی گونج‘ مہم کی تیاریوں کے لیے میٹنگ بلائی گئی۔ یہ مہم بی جے پی سرکار کے دور میں بڑے مسابقتی امتحانات میں پیپر لیک ہونے اور دیگر بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کرنے وا لے طلبہ کی حمایت میں منعقد کی جا رہی ہے۔ اس سے لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی خطاب کریں گے۔ میٹنگ کو اے آئی سی سی دہلی کے شریک انچارج دانش ابرار اور ڈی پی سی سی کے جنر ل سکریٹری (تنظیم ) انل بھاردواج نے خطاب کیا۔میٹنگ سے پہلے کانگریس لیڈروں اور کارکنوں نے راجیو بھون میں سا بق مرکزی وز یر جگ جیون رام کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ ایس سی ڈیپارٹمنٹ کے چیئر مین سنجے نیرج، نائب صدور عبدالحنان اور حاجی ظریف و دیگر موجود تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *