
منتخب نمائندوں ، پارٹیوں کے کارکنان اور رضاکارلوگوں سے فارم بھرنے کی کر رہے ہیں اپیل
نئی دہلی، 5جولائی(میرا وطن نیوز )
اوکھلا اسمبلی حلقہ میں 30جون سے ایس آئی آر(SIR)فارم بھرنے کا سلسلے جاری ہے ۔الیکشن کمیشن کے تحت کام کر رہے بی ایل او کی ذمے داری ہے کہ وہ لوگوں کے گھر گھر جاکر فارم دیں اور فارم بھرنے میں مدد کریں ۔حالانکہ الزام ہے کہ بی ایل اوگھر گھر جانے کے بجائے سیاسی لوگوں کے دفاتر میں زیا دہ سرگرم نظرآرہے ہیں ۔حالانکہ بتایا جارہا ہے کہ بی ایل او کسی خاص جگہ بیٹھ کر یہ کام انجام دے رہے ہیں ،اس کی اہم وجہ گھروں کے بجائے کسی مخصو ص جگہ پر بیٹھ کرکام کرنے میں لوگوں کو زیادہ سہولت مہیا کرانا بتائی جا رہی ہے ۔
مقامی ایم ایل اے امانت اللہ خا ن کی ٹیم کے رکن ابو الفضل انکلیو وارڈ187 میں آپ کے وا ر ڈصدر ا یڈووکیٹ حسن اقبال سرگرم دکھائی دے رہے ہیں ۔وہیں اب ذاکر نگر وا رڈ میں بھی وارڈ 189 صد ر عارض خان نمبردار سرگرم ہوگئے ہیں ۔ذاکر نگر وارڈ میں الیکشن لڑ چکے محمود احمد بھی ایس آئی آرکو لے کر خا صہ سرگرم نظر آرہے ہیں ۔ گزشتہ روز ایم ایل ایل اے امانت اللہ خان کے گھر علاقائی ریٹرننگ آفیسر
او ر بی ایل او کی ٹیم ایس آئی آرفارم دینے پہنچی تھی ،جس کی انہوں نے تعریف کی ۔انہوں نے کہا حلقہ میں کسی بھی شخص کو کسی بھی طرح کی جانکاری چاہئے تب ان کی ایم ایل اے ٹیم انہیں تعاون کرے گی ۔
امانت اللہ خان نے حلقے عوام سے پرزوراپیل کی ہے کہ وہ ریٹرننگ آفیسر اور تمام متعلقہ بی ایل او کو تعا ون کریں اور ان کی مدد سے صحیح جانکاری کے ساتھ فارم ضرور بھریں ۔فارم میں 2002کی ووٹر لسٹ اور 2025کی ووٹر لسٹ میں درج جانکاری ہی فلپ کریں۔
اس تعلق سے محمود احمد نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس آئی آر کا کام شرو ع
ہوگیا ہے اگر کسی بھائی یا بہن کو ایس آئی آر فارم بھرنے میں یا اس سے جڑی کسی بھی طرح کی پریشانی ہو یا جانکاری چاہئے تو بے جھجھک ہم سے بات فون نمبر9810074782 کریں ،ہم آپکی ہر ممکن مدد کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔آپکی خدمت کے لئے ہم ہمیشہ حاضر ہیں ۔
آپ کے ابو الفضل انکلیو وارڈ صدر ایڈووکیٹ حسن اقبال بار بارحلقے کے لوگوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ ایس آر کا فارم ضرور بھریں ۔،فارم درست جانکاری ہی لکھیں ،کیونکہ کسی بھی غلط جانکاری کی وجہ سے فارم کینسل ہوسکتا ہے اور ووٹ سے محرم رہ سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مقامی لوگ ایم ایل اے دفتر یا ان سے 9818948008پر رابطہ کرکے جانکاری حاصل کرسکتے ہیں ۔
آپ کے ذاکر نگر وارڈ کے صدر عارض خان نمبر دار نے واہٹس ایپ گروپ پر پیغام میں کہا ہے کہ اتوار کو وارڈ کے سبھی بوتھوں پر ایس آئی آر فارم کے کاموں کا جائزہ لیا اور موقع پر پہنچ کر انتظامات کا معائنہ کیا ۔میری سبھی بھائی اور بہنوں سے اپیل ہے میرے وارڈ کی عوام بی ایل او 1کو تعاون کریں اور اگر کسی کو بھی کسی طرح کی پریشانی ہے تو ایم ایل اے دفتر اور مجھے موبائل نمبر 9990350922 پرکال کر سکتے ہیں ۔
No Comments: