
نئی دہلی، 4 جولائی (میرا وطن نیوز)
پچھلے7 دنوں سے جنتر منتر پربھوک ہڑتال پر بیٹھے ماہر ماحولیات سونم وانگچک کے حامیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی صحت بگڑ رہی ہے۔ حامیوں کے مطابق انہوںنے بھوک ہڑتال کے دورا ن تقریباً 5.5 کلو گرام وزن کم کیا ہے اور ان کا بلڈ پریشر معمول سے بہت نیچے چلا گیا ہے، جس سے ان کی صحت کے بارے میں خدشات بڑھ رہے ہیں۔
کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے سربراہ ابھیجیت دیپکے نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ سونم وانگچک نے تقریباً 5.5 کلو گرام وزن کم کیا ہے۔ انہو ں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی شوگر لیول اور بلڈ پریشر معمول سے بہت کم ہے اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔
ابھیجیت دیپکے کے مطابق سونم وانگچک نے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک اپنا انشن جاری رکھیں گے جب تک مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیتے یا سرکار انہیں ان کے عہد ے سے ہٹا نہیں دیتی۔وانگچک کے حامیوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کی بگڑتی ہوئی صحت کے درمیا ن انہیں کوئی نقصان پہنچا تو سرکار ذمہ دار ہوگی۔ انہوں نے سرکار سے فوری مداخلت کرکے معاملے کا حل تلاش کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
No Comments: