
نئی دہلی، 4جولائی(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے ریکھا گپتا سرکارکے 650کروڑ روپے کے مبینہ دوائی گھوٹالے پر ہر طرف چھائی خاموشی پر سوال اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ ریکھا گپتا سرکار نے 650کروڑ روپے کا دوائی گھوٹالہ کیا، اس کے باوجود ہر طرف مردہ خاموشی کیوں ہے؟ لیکن جب عا م آدمی پارٹی کی سرکار کے خلاف ایک جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا تھا تو استعفوں سے لے کر پھانسی تک کی بحثیں ہوئیں، حالانکہ عدالت نے سبھی کو باعزت بری کر دیا۔ ایسے میں کیا ریکھا گپتا سرکارکے اس مبینہ گھوٹالے پر بحث نہیں ہونی چاہیے؟ آخر سب لوگ ’غزنی موڈ‘میں کیوں چلے گئے ہیں؟
اس موقع پرسنجے سنگھ نے سوال کیا کہ آپ کی سرکارکے وقت پولیس ایف آئی آر درج کرتی تھی تو فوراً ای ڈی پہنچ جاتی تھی، لیکن اب ان کا بھی کہیں پتہ نہیں ہے۔ بی جے پی کے تمام انجن بدعنوا نی میں ڈو بے ہوئے ہیں، مگر نہ کسی وزیر کی گرفتاری ہو رہی ہے اور نہ ہی کوئی استعفیٰ دے رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور وزیر پنکج سنگھ کب تک استعفیٰ دے رہے ہیں ؟آپ کے دہلی صدر سو ربھ بھا ردواج نے دہلی میں مبینہ 650کروڑ کے دوا ¶ں کے گھوٹالے کی کرونولو جی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گھوٹالہ سرکاری نظام (سسٹم)کی خرابی نہیں بلکہ بی جے پی کی ریکھا گپتا سرکارنے جان بوجھ کر انجام دیا۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ جب یہ معاملہ عوام کے سامنے آ گیا تو سرکار نے پوری ذمہ داری سرکاری نظام پر ڈالنے کی کوشش شروع کر دی۔
No Comments: