Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جنوبی دہلی میں پی ایم اودے اسکیم پہنچی لوگوں کی دہلیز تک`

تیکھنڈ گاو ¿ں کے بارات گھر میں دو روزہ کیمپ کا افتتاح

نئی دہلی،4جولائی (میرا وطن نیوز )
پردھان منتری اودے اسکیم کے تحت اپنی جائیدادوں کے مالکانہ حقوق کو حاصل کرنے کے لیے اپنے گھروں کے قریب تمام ضروری سہولیات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ہفتے کو جنوبی دہلی کے ایم پی رام ویر سنگھ بدھوڑی نے تیکھنڈ گاو ¿ں کے ڈی ڈی اے بارات گھر میں اس طرح کے پہلے کیمپ کا افتتا ح کیا۔ یہ کیمپ تیکھنڈ ایکسٹینشن اور تیکھنڈ گاو ¿ں کے رہائشیوں کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ پی ایم اود ے اسکیم کے تحت درخواست دینے کے لیے درکار تمام رسمی کارروائیوں کو مکمل کر سکیں۔ کیمپ دو روز تک جاری رہے گا۔
اس موقع پربدھوڑی نے بتایا کہ یہ کیمپ دو کالونیوں کے لیے کالونی نمبر 109 (تیکھنڈ ایکسٹینشن) اور کالونی نمبر 58 (تیکھنڈ گاو ¿ں) منعقد کیا گیا تھا۔ رہائشیوں کی مدد کے لیے جنوب مشرقی دہلی کے ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم)، ڈاکٹر شراون باگڑیا، سب ڈویڑنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) اورپی ایم اودے اسکیم سے وابستہ دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کے کیمپ جنوبی دہلی کے دیگر حصوں میں بھی لگائے جائیں گے۔ریذیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشنز کے نمائندوں اور مقامی رہائشیوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *