
نئی دہلی ،4جولائی (میرا وطن نیوز )
میئر پرویش واہی نے محکمہ صحت عامہ سے متعلق مسائل کو لے کر ایم سی ڈی کے پبلک ہیلتھ افسران کے ساتھ میٹنگ کی،جس میںڈپٹی میئر ڈاکٹر مونیکا پنت، کارپوریشن کے ہیلتھ افسران ڈاکٹر اشوک راوت اور ڈا کٹر للن رام ورما کے علاوہ تمام 12 زونوں کے ڈپٹی ہیلتھ افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر میئر پرویش واہی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سختی سے کام کریں کہ لکھنو ¿ اور مالویہ نگر جیسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔انہوں نے تمام ڈپٹی ہیلتھ افسران کو اپنے متعلقہ زون میں ہفتہ وار میٹنگ کرنے کی ہدایت دی اور تمام علاقوں میں نگرانی اور نفاذ کی کارروائیوں کو بڑھانے کا حکم دیا۔
میئرنے صحت عامہ کے تمام افسروں کو حکم دیا کہ وہ ایم سی ڈی کے دائرہ اختیار میں آنے وا لے سپا مرا کز پر کڑی نگرانی رکھیں۔ میئر پرویش واہی نے ایم سی ڈی کے دائرہ اختیار میں چلنے والے ہو ٹلوں اور موٹلس کی سخت نگرانی کا حکم دیا اور ہدایت دی کہ کارپوریشن کے اصولوں کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
میئرنے کہا کہ اسپا سینٹرز کی جانب سے ایم سی ڈی کے اصولوں کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جا ئے گا اور ہدایت کی کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوںنے دہلی پولیس سے نگرانی کرنے اور سخت کارروائی کرنے میں مدد کرنے کی درخواست کی۔انہوںنے ہدا یت دی کہ ای کارٹس سے متعلق پالیسی جلد جاری کی جائے۔
No Comments: