
نئی دہلی، 3 جولائی(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ یہ ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے کہ ریکھا گپتا کی قیادت والی بی جے پی سرکار دہلی کے سرکاری اسکولوں کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کر رہی ہے۔ دو سرکاری اسکولوں بھلسوا اور جی ٹی بی نگر کے اساتذہ کو ووٹر لسٹوں کے اسپیشل انٹینسیو ریویڑن (SIR) کے لیے بوتھ لیول آفیسرز (BLO) کے طور پر تفویض کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے کلاس روم کی تدریس میں خلل پڑتا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ دہلی سرکارنے بچوں کے مستقبل پر غیر ضروری ایس آئی آر کام کو ترجیح دی ہے، خاص طور پر جب کہ راجدھانی میں قریب کی مدت میں کوئی انتخابات طے نہیں ہیں۔ یہ طلباءعام گھرانوں سے آتے ہیں اور سرکاری اسکولوں میں پڑھتے ہیں۔
دیویندر یادو نے کہا کہ جب اسکول اپنا نصاب مکمل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور عملے کی کمی کا سامنا ہے، ریکھا گپتا سرکار نے ایس آئی آر ڈیوٹی کے لیے اساتذہ کی تعیناتی کو ترجیح دی ہے۔ اسا تذہ کو طلباءکو آنے والے چیلنجنگ امتحانات کے لیے تیار کرنے کے لیے کلاسز کا انعقاد کرنا چاہیے تھا۔ سرکاری اسکولوں میں طلباءعام اور معاشی طور پر کمزور طبقہ(ای ڈبلیو ایس )کے پس منظر سے آتے ہیں اور اپنے اسکولوں میں تعلیمی خلاءکو پورا کرنے کے لیے نجی ٹیوشن کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ کلاس رومز میں بچوں کو پڑھانے کے لیے اساتذہ کا تقرر کیا جاتا ہے، پھر بھی دہلی کے وزیر تعلیم سرکا ری اسکولوں کے اساتذہ کو اضافی رقم کے لالچ میں ایس آئی آر جیسے سیاسی کام کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔
No Comments: