
نئی دہلی ،یکم جولائی (میرا وطن نیوز )
حاجی ظریف فاو ¿نڈیشن کے زیراہتمام مقامی کانگریسی کونسلر حاجی ظریف نے بابر پور اسمبلی کے تحت کبیر نگر وارڈ کے لوگوں کے لیے ایک مفت ایمبولینس وقف کی ہے جو مکمل طور پر اسٹریچر اور آکسیجن سلنڈر سے لیس ہے۔ اس خصوصی ایمبولینس کو کردم پوری کے امبیڈکر چوک پر منعقد ایک وقار تقریب کے دوران سندیپ لامبا (ایڈیشنل ڈی سی پی، شمال مشرقی ضلع) اور محترمہ ریتا کوشک (ایس ڈی ایم، شاہدرہ) نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔تقریب میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی،جنہوں نے اس فلاحی کام کے لئے حاجی ظریف کی تعریف کی ۔
اس موقع پر سندیپ لامبا نے مقامی کونسلرحاجی ظریف کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ وہ ایک حقیقی ہیرو ہیں اور دوسرے لیڈروں کو ان سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ مزید برآں، حاجی ظریف فاو ¿نڈیشن کے زیر انتظام مفت لائبریری میں بیوٹیشن سکلز، ٹیلرنگ اور ’مہندی کے کورسز مکمل کرنے والے طلباءمیں اسنا د تقسیم کی گئیں۔ طلباءکو مزید تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی گئی۔ اس موقع پرشاہدرہ کی ایس ڈی ایم ریتا کوشک نے سینکڑوں خواتین کو سرٹیفکیٹس اور ٹرافیاں پیش کیں جن میںبہت سی پردہ نشین خاتون شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس نے پہلے کبھی اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو سیکھنے اور ہنر کی نشو ونما میں مصروف نہیں دیکھا تھا۔
محترمہ ریتا کوشک نے حاجی ظریف کے فلاجی کلاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر تمام عوامی نمائندے ان جیسے ہوں تو وہ معاشرے میں تعلیمی انقلاب برپا کر سکتے ہیں اور قوم کو ترقی کی طرف گا مزن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مذہب سے قطع نظر ہر کمیونٹی کی بیٹیوں کے لیے ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب ایک بیٹی تعلیم یافتہ ہوتی ہے تو دو خاندان تعلیم یافتہ ہوتے ہیں۔ ا
س موقع پر حاجی ظریف نے چوبیس گھنٹہ ساتوں دن مفت ایمبولینس سروس کو عوام کے لیے وقف کر تے ہوئے اپنی مرحومہ والدہ کو نمناک آنکھوں سے یاد کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورت حال میں… “میری غریب بہنیں حمل کے دوران ایمبولینس کی فوری خدمات نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہوتی تھیں؛ لوگ اپنی جانوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں کیونکہ دل کے دورے، جگر کے مسائل، یا برین اسٹروک جیسی طبی ہنگامی صورت حال کے دوران ایمبولینسیں دستیاب نہیں تھیں۔ میں آپ کو اپنی والدہ کی یاد میں وقف کرتا ہوں اور اس کا سیاست سے قطعاً کوئی تعلق نہیں ہے؛ میں آپ سے صرف اتنا کہتا ہوں کہ آپ اپنے بچوں کو اچھی طرح سے تعلیم دیں اور اگر ممکن ہو تو دعا کریں کہ میں مستقبل میں بھی آپ کی فلاح و بہبود کے لیے اچھا کام کرتا رہوں۔
تقریب کی نظامت حاجی نصیب عالم نے کی۔ اس موقع پر موجودمہمانوں میں جیوتی نگر کے ایس ایچ او وید پرکاش، ایڈیشنل ایس ایچ او محمد فیضان، حا جی ریحانہ ظریف، حاجی مشتاق، جان عالم، حاجی نصیر، شباب بھائی، کلام بھائی، حاجی حسرت، حاجی مہربان، رئیس چوہان، ہاشم بھرے، سعد بھورے، مشتاق، ارشد، مشتاق انصاری، اکبر سیفی، بٹو ملک، زاہد، فضل الدین، حافظ دلشاد، حافظ علیم، اور حافظ سلیم اور دیگر شامل تھے۔
No Comments: