
نئی دہلی، 30جون(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ریکھا گپتا سرکارمیں سامنے آ ئے 650کروڑ روپے کے دوائی گھوٹالے پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی پارٹی اس گھو ٹا لے کی حقیقت دہلی کے ہر گھر تک پہنچائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا کہ صرف 17 مہینوں میں ریکھا گپتا سرکار اتنا بڑا گھوٹالہ انجام دے گی۔
اس موقع پر سنجے سنگھ نے کہا کہ آج دہلی کے لوگ یہ جان کر حیران ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کجریوال سرکا ر کے دور میں جھوٹے بیان کی بنیاد پر عام آدمی پارٹی کے خلاف خوب شور مچایا گیا، لیکن عدالت نے پا ر ٹی کے تمام رہنما ¶ں کو بے قصور قرار دے دیا۔ دوسری طرف آج خود ریکھا گپتا سرکار یہ تسلیم کر رہی ہے کہ 650کروڑ روپے کا دوائی گھوٹالہ ہوا ہے، مگر اس کے باوجود وہ تمام لوگ خاموش ہیں جو کجریو ال سرکارکے خلاف شور مچا رہے تھے۔
آپ کے دہلی ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی)کی ایف آئی آر میں موجود حقائق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس مبینہ گھوٹالے کا سب سے بڑا کردار لائژنر راجیو رنگیلا ہے، جس نے سرکارکے ساتھ مل کر سرکاری خزانے کو 650کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔ انہوں نے الزا م لگایا کہ اسپتالوں کے لیے طبی آلات، دوائیں، بیڈ شیٹس اور دیگر تمام اشیا کے ٹینڈر صرف راجیو رنگیلا کی کمپنیوں کو دیے گئے۔ یہی نہیں بلکہ ہر خریداری کی تکنیکی تفصیلات (اسپیسفیکیشن)بھی راجیو رنگیلا خود تیار کرکے ڈاکٹر رنگا کو دیتا تھا، جس کے بعد اسی بنیاد پر ٹینڈر جاری کیے جاتے تھے۔
No Comments: