
نئی دہلی،30جنون (میرا وطن نیوز )
جنوبی دہلی کے رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے ایم ایل اے کلدیپ سولنکی کے ساتھ منگل کو دوا ر کا فیز 1 میں آیوشمان آروگیہ مندر کا افتتاح کیا ۔اس دوران سیوریج لائن بچھانے کے ترقیاتی کاموں کا بھی آغاز کیاگیا۔ آیوشمان آروگیہ مندر کے کھلنے پر مکینوں نے خوشی کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ پالم اسمبلی حلقہ کے اندر دوارکا سیکٹر-1 سے مہاویر وہار تک پھیلی نئی سیوریج لائن کی تعمیر کا افتتاح کیاگیا۔ اس پرو جیکٹ پر تقریباً 40 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔
اس موقع پربدھوڑی نے کہا کہ آیوشمان آروگیہ مندر میںبنیادی سہولیات جیسے مفت چیک اپ، ادویا ت ، اور زچہ بچہ کی دیکھ بھال یہاں دستیاب ہیں۔ 80 سے زیادہ اقسام کے مفت لیب ٹیسٹس بشمول خون، شوگر اور پیشاب کے ٹیسٹ اور 100 سے زیادہ ضروری ادویات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تربیت یافتہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ان مراکز میں ہمیشہ موجود رہتا ہے۔ اس کے علاوہ حاملہ خواتین کی رجسٹریشن، زچہ و بچہ کی دیکھ بھال اور بچوں کے لیے 12 اقسام کی بیماریوں سے بچاو ¿ کے مفت ویکسینیشن کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
No Comments: