Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ٹوڈا کلیان پور مظفرنگر میں طبّی کانگریس کا 152 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ

یونانی طریقہ علاج بہت بااثر اور عوام الناس کے لیے یکساں مفید: ڈاکٹر سمراٹ

مظفرنگر ، 29 جون (میرا وطن نیوز)
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی جانب سے 152 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ ٹوڈا کلیان پور (مظفر نگر، یوپی) میں لگایا گیا۔ تقریباً پانچ سو مریضوں کا معائنہ کرکے مفت میں دوائیں تقسیم کی گئیں۔ خون کی کمی، امراض جلد، جوڑوں کا درد، شوگر اور امراض معدہ و جگر کے زیادہ مریض تھے۔ کیمپ کو کامیاب بنانے میں ایڈووکیٹ شاہ جبیں قاضی (معروف سوشل اکٹیوسٹ)، ڈاکٹر ذکی الدین (سابق ڈپٹی ڈائرکٹر، سی سی آر یو ایم)، ڈاکٹر شہناز پروین (سابق کنسلٹنٹ یونانی، ڈاکٹر رام منوہر لوہیا ہسپتال) کے علاوہ ڈاکٹر سیّد یاسر کیرانوی، ڈاکٹر آنند شرما، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی، حکیم نعیم رضا وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔
کیمپ کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر سمراٹ نے شرکت کی اور انہوں نے کہا کہ یونانی طریقہ علاج بہت بااثر اور عوام الناس کے لیے یکساں مفید ہے۔ انہوں نے عوام الناس کے حق میں حکومت سے یہاں یونانی شفاخانہ قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سیّد احمد خاں (سکر یٹری جنرل، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس) نے کہا کہ صدیوں سے رائج یونانی طریقہ علاج بھارت میں سب سے زیادہ مقبول ہے۔ اس میں ممتاز مجاہد آزادی مسیح الملک حکیم اجمل خاں اور حکیم عبدالحمید کی خدمات قابل ذکر ہیں۔ کیمپ میں مہمان ذی وقار کے طورپر گرام پردھان انوج سروہی نے شرکت کی اور مذکورہ مفت یونانی میڈیکل کیمپ کے ذریعہ لوگوں کی خدمات کو سراہا۔ میزبانی کے فرائض مولانا سعد عابد نعمانی، مولانا صادق مظاہری اور مولوی محمد حذیقہ وغیرہ نے بحسن و خوبی انجام دیے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *