
ایک صحت مند معاشرہ ہی مضبوط قوم کی بنیاد ہے:شگفتہ چودھری زبیر
نئی دہلی،29جون (میرا وطن نیوز )
سیلم پور اسمبلی کے تحت وارڈ 227 چوہان بانگر جعفرآباد کی کونسلر شگفتہ چودھری زبیر کی جانب سے ایم ایل اے سیلم پورکے دفتر میں راجیو گاندھی کینسر اسپتال کے تعاون سے مفت طبی اور کینسر اسکریننگ کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جاری رہنے والے اس کیمپ میں علاقے کے بزرگوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے صحت کی سہولیات سے استفادہ کیا۔
اس موقع پر کیمپ میں پیپ سمیر ٹیسٹ، بریسٹ کلینیکل ایگزامینیشن، اورل اینڈ ماو ¿تھ کینسر اسکریننگ، آئی چیک اپ، ڈینٹل چیک اپ کے ساتھ ساتھ بی پی اور شوگر جیسی اہم طبی جانچیں مکمل طور پر مفت کی گئیں۔رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد نے کہا کہ عوام کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے، اور کینسر جیسے موذی مرض کی بروقت اسکریننگ ہی اس سے بچاو ¿ کا واحد مو ¿ثر ذریعہ ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ راجیو گاندھی کینسر اسپتال کے تعاون سے ہمارے علاقے کے لوگوں کو ان کی دہلیز پر یہ طبی سہولیات میسر آئیں۔ ہم مستقبل میں بھی عوامی فلاح و بہبود اور صحت کے ایسے اقدامات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ ہمارا ہر شہری صحت مند اور توانا رہ سکے۔
مقامی کونسلر شگفتہ چودھری زبیر نے کہا کہ ایک صحت مند معاشرہ ہی مضبوط قوم کی بنیاد ہے اور عوام کی صحت کے لیے ایسی کوششیں مسلسل جاری رہیں گی۔اس اہم موقع پر سیاسی و سماجی کارکن سید ناصر جاو ید ذیشان خان، کنور اسلم، مسکان خان، فیروز انصاری، عطا الرحمن، راو ¿ نوید اور محمد دانش اور اویس انصا ری سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کی اور کیمپ کے انتظام و انصرام میں اپنا تعاون پیش کیا۔
No Comments: