
نئی دہلی، 28جون(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے دہلی ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے 650کروڑ روپے کے مبینہ صحت گھوٹالے میں دہلی کی ڈائریکٹر جنرل آف ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس)ڈاکٹر وتسلا اگروال کی گرفتاری پر ای ڈی پارٹی (بی جے پی)کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اگست 2025میں ہی کہا تھا کہ ای ڈی پارٹی کی سرکار نے قواعد و ضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے سینئر اور اہل ڈاکٹروں کو نظر انداز کر کے ڈاکٹر وتسلا اگروال کو ڈی جی ایچ ایس مقرر کیا ہے۔ اب ان کی گرفتاری نے ثابت کر دیا ہے کہ میرے دعووں میں حقیقت تھی۔
اس موقع پر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ ڈاکٹر وتسلا اگروال کے خلاف ویجلنس کی جانچ جاری تھی، ا س کے باوجود وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے کہنے پر انہیں اس عہدے پر تعینات کیا گیا۔ اب اس بات کی تحقیقا ت ہونی چاہئیں کہ اس وقت کوئی بھی ڈی جی ایچ ایس کیوں نہیں بننا چاہتا تھا اور ڈاکٹر وتسلا اگر وال کے نام کی سفارش کیوں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر وتسلا اگروال کو اس نہایت حساس عہدے پر اس وقت بٹھایا گیا جب ان کے خلاف ویجلنس کی تحقیقات جاری تھیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تحقیقا ت دہلی اسٹیٹ کینسر انسٹی ٹیوٹ میں مبینہ بدعنوانی اور تقرریوں میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے کی جا رہی تھیں۔
No Comments: