Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی کانگریس صدر نے براڑی پریمیئر لیگ میں کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا

دیویندر یادو نے کھیل مقابلوں میں نوجوانوں کو شامل کرنے پر دیا زور

نئی دہلی، 28 جون(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کراول نگر ڈسٹرکٹ کانگریس کے زیر اہتمام براڑی پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جہاں انہوں نے کھلاڑیوں، منتظمین اور وہاں موجود نوجوانوں کا حوصلہ بڑھایا۔
اس موقع پردیویندر یادو نے کہا کہ کھیل محض مقابلے کا ذریعہ نہیں ہیں بلکہ نظم و ضبط، ٹیم اسپرٹ، قائدا نہ خصوصیات اور صحت مند طرز زندگی کا پیغام بھی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نوجوانو ں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور انہیں بہتر مواقع فراہم کرنے کے لئے ہمیشہ پابند عہد رہی ہے ۔ پارٹی مستقبل میں بھی اس طرح کے کھیلوں اور سماجی تقریبات کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔
اس موقع پرضلع صدر منگیش تیاگی، پی کے مشرا، لکشمن راوت،لوکندر چودھری، آدیش بھاردواج اور ایشور باگڑی سمیت بڑی تعداد میں مقامی شہریوں، کھیلوں کے شائقین، کانگریس کارکنوں اور نوجوانو ں نے شرکت کی۔اس دوران مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں کو مبا ر کباد دی گئی اور منتظمین کی کاوشوں کو خوب سراہا گیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *