Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سماج وادی پارٹی کی سرکار آنے پر ریاست میں ترقیاتی کام تیز ہوں گے

اعظم گڑھ دورے کے دوران سپا سپریٹو اکھیلیش یادو کاعوام سے وعدہ

عام شہریوں اور مقامی لوگوں کو معیاری زندگی اور سہولیات میسر ہوں گی

اعظم گڑھ،28جون (میرا وطن نیوز)
سماج وادی پارٹی (سپا ) کے قومی صدر اکھیلیش یادو نے کہا کہ ترقی ایسی ہونی چاہئے جس سے وہاں کے عام شہریوں اور مقامی لوگوں کو معیاری زندگی اور سہولیات میسر ہوسکیں،نہ کہ صرف کاغدوں پر ترقی دیکھے ۔اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ ایودھیا کے لگاتار کئے گئے دوروں اور بنائے گئے ریکارڈ پر طنز کستے ہوئے سپا سپریمو نے کہا کہ یہ بات عوام کو بلکل سمجھ میں نہیں آئی کہ ایک طرف تو وزیر اعلیٰ کے ایودھیا دوروں کا عالمی ریکارڈ بن رہا تھا اور دوسری طرف اتنے ہی بڑے پیمانے پر ترقیاتی کاموں میں دھاندلی ہوگئی ۔
اعظم گڑھ میں سپا کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر چندر دیو رام یادو ’کریلی‘ کے یہاں شادی تقریب میں شر کت کرنے آئے اکھیلیش یادو نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ان کی سرکار آنے پر ایودھیا کو عا لمی سطح کی سہولیات دی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ سپاسرکار بنتے ہی ایودھیا سمیت ریاست کے عوام کو معیاری سہولیات مہیا کرائی جائیں گی ۔اکھیلیش یادو کے دورے کے دوران اتر پردیش قانون سا ز کونسل (ایم ایل سی ) کے رکن اور سابق رکن اسمبلی مبارک پورشاہ عالم گڈو جمالی شامل تھے۔اس موقع پر مقامی منتخب نمائندوں اور کارکنان نے اکھیلیش یادو کا شاندار طریقہ سے استقبال کیا ۔
اس موقع پر شاہ عالم نے کہا کہ سماج وادی پارٹی سرکار میں سبھی کمیونٹیز یکساں نظریے سے دیکھا جاتا تھا لیکن جب سے بی جے پی سرکار اقتدار میں آئی ہے ایک خاص کمیونٹی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع ہوگیا اور اس کے لیڈر اور اس کی حمایت یافتہ تنظیموں کے لیڈر لگاتار پرامن ماحول کو خراب کرنے پر آمادہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سرکار میں دلت ،او بی سی کے ساتھ اقلیتوں میں ڈر کا ماحول ہے کیونکہ ہر کسی پر خوف طاری رہتا ہے کہ بلڈوزر کہاں چلا دیا جائے۔گڈو جمالی نے کہا کہ مہنگائی ،روز گار اور عوام کے بنیادی مدعوں کے بجائے غیر ضروری ایشوز پر بات ہورہی ہے ،نیٹ وغیرہ کے پیپر لیک ہورہے ہیں سرکاریں نوکری دینے میں ناکام ثابت ہورہی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *