
نئی دہلی، 28 جون (میرا وطن نیوز)
وزیر اعظم نریندر مودی کے ’من کی بات‘ پروگرام کی 135ویں قسط کو اتوار کوبی جے پی کے قومی صدر نتن نوین نے دہلی بی جے پی کے صدر ہرش ملہوترا، بی جے پی کے قومی اور دہلی ریاستی دفتر کے سینئر قومی عہدیداروں اور ملازمین کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر سنا۔ اس موقع پر بی جے پی کی نیشنل کو آرگنائز یشن کے جنرل سکریٹری شیو پرکاش، قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ، نیشنل میڈیا چیف اور ایم پی انل بلونی اور کو میڈیا چیف سنجے میوکھ نے بھی شرکت کی ۔دہلی بی جے پی کے صدر ہرش ملہوترا نے کہا کہ آج 8367 بوتھوں پر کارکنوں اور مقامی لیڈروں نے وزیر اعظم کے ’من کی بات‘ پروگرام کو سنا۔
بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور ایم پی ترون چ ±غ نے ایسٹ پٹیل نگر مندر سبھا کے عہدیداروں، مقا می آر ڈبلیو اے اور بی جے پی کارکنوں کے ساتھ وزیر اعظم کے ’من کی بات‘ پروگرام کو سنا۔ ریاستی جنرل سکریٹری وشنو متل، ریاستی وزیر اور رکن پارلیمنٹ بانسوری سوراج، ریاستی نائب صدر ونے راو ت ، قرول باغ ضلع صدر وریندر ببر، ریاستی ترجمان یاسر جیلانی، اور دیگر بھی موجود تھے۔
دہلی بی جے پی تنظیم کے جنرل سکریٹری پون رانا نے دہلی کینٹ علاقے کے بی جے پی کارکنوں کے ساتھ’من کی بات‘ پروگرام سنا۔ایم پی منوج تیواری نے نوین شاہدرہ ضلع کے کارکنوں، ایم ایل اے جتیندر مہاجن اور ضلع صدر ماسٹر ونود کے ساتھ وزیر اعظم کا ’من کی بات‘ پروگرام سنا۔ایم پی رام ویر سنگھ بدھوڑی نے این سی ای آر ٹی کیمپس میں منعقد ایک پروگرام میں ’من کی بات‘ پروگرام کو سنا۔دہلی بی جے پی کے جنرل سکریٹری اور ایم پی یوگیندر چندولیا نے ایم ایل اے راجکمار چوہان کے ساتھ رو ہنی سیکٹر 3 میں مقامی آر ڈبلیو اے عہدیداروں اور بی جے پی کارکنوں کے ساتھ’من کی بات‘ پرو گرام سنا۔
No Comments: