
نئی دہلی، 27 جون (میرا وطن نیوز )
صفدرجنگ ہاسپٹل میں واقع یونانی میڈیکل سنٹر کا ڈاکٹر عارفہ خاتون نے ہفتے کو چارج سنبھال لیا۔ ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن (اوکھلا) نئی دہلی کے ڈپٹی ڈائرکٹر انچارج ڈاکٹر ضیاءالحق صدیقی نے یونانی میڈیکل سنٹر، صفدر جنگ میں پہنچ کر ڈاکٹر عارفہ خاتون کو باضابطہ آرڈر کی کاپی مہیا کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر سیداحمد خاں (سابق ڈپٹی ڈائرکٹر انچارج، یونانی میڈیکل سنٹر، صفدر جنگ ہاسپٹل) ، ڈاکٹر ذکی احمد صدیقی (ڈپٹی ڈائرکٹر انچارج حکیم اجمل خاں لٹریری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن، جامعہ ملیہ اسلامیہ)، ڈاکٹر عبدالرحیم صدیقی (ڈپٹی ڈائرکٹر انچارج، یونانی میڈیکل سنٹر، ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال) اور ڈاکٹر محمد ساجد (ٹیکنکل آفیسر یونانی) بھی موجود رہے۔
ڈاکٹر تمنا نازلی ریسرچ آفیسر یونانی میڈیکل سنٹر، صفدر جنگ ہاسپٹل نے بتایا کہ سی سی آر یو ایم کے تما م او پی ڈی سنٹروں پر اپنا مزاج جاننے کی تکنیک مہیا کی گئی ہے اور علاج و معالجہ اور تحقیقی پروگرام کامیا بی سے چلائے جارہے ہیں۔ یہاں ساری سہولیات مع ادویہ مفت میں فراہم کی جارہی ہیں۔سی سی آر یو ایم کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر این ظہیر احمد کی لیڈرشپ میں کاﺅنسل کا اہم سفر جاری ہے
No Comments: