
نئی دہلی ،25جنون (میرا وطن نیوز)
عام آدمی پارٹی کی مٹیا محل اسمبلی حلقہ کے تحت سیتا رام بازاروارڈ سے کونسلر اور ایم سی ڈی کی اسٹنڈنگ کمیٹی کی رکن را فعہ ما ہر نے جمعرات کو یوم شہادت امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں 10محر م کو وارڈ سے نکالے جانے والے تعز یہ کے جلوس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایم سی ڈی کے متعلقہ ا فسرا ن اور عملے کے ساتھ اہم میٹنگ کی۔ اس دوران متعلقہ افسروں کو تغزیہ جلوس کے راستوں میں فو ر ی تمام ضروری انتظامات کئے جانے کی ہدایت دی گئی ۔ان کی کوشش ہے کہ کل جمعہ کو تعزیہ جلوس کے دوران عقید مندوں کو کسی بھی طر ح کی دقت پیش نہیں آئے،یقینی بنایا جائے گا ۔
اس موقع پر رافعہ ماہر نے کہا کہ انشاءاللہ عزاداروں کی حفاظتی سہولیات کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وا قعہ کربلا کو اسلامی تاریخ کے اہم ترین اور جذباتی واقعات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اس میں نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے ناانصافی اور ظلم کے خلاف کھڑے ہو کر اپنی اور اپنے سا تھیو ں کی قربانی دی۔رافعہ ماہر نے کہا کہ سینئر افسروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ اس موقع پر جن افسروں و ملازمین کی ڈیو ٹی لگائی گئی ہے ان پر نگرانی بھی رکھی جائے۔
No Comments: