Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی میں عمارت گرنے اور آتشزدگی کے واقعات پر ایوان میں بحث کا مطالبہ

آپ لیڈر اورایم سی ڈی میں اپوزیشن لیڈرانکش نارنگ نے میئر کو لکھا خط

نئی دہلی، 23 جون(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور ایم سی ڈی میں اپوزیشن لیڈر انکش نارنگ نے میئر کو خط لکھ کر ایوان میں بحث اور دہلی میں عمارت گرنے اور آگ لگنے کے واقعات کے بارے میں جوابدہی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالویہ نگر میں آگ لگنے اور سیدالجب عمارت گرنے میں بی جے پی زیرقیادت ایم سی ڈی کی لاپرواہی کی وجہ سے جانیں ضائع ہوئیں۔
میئر کو لکھے اپنے خط میںانکش نارنگ نے کہا، ’میں آپ کی توجہ دہلی کے مختلف حصوں میں حال ہی میں پیش آنے والے انتہائی سنگین اور افسوسناک واقعات کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں، جس نے ایم سی ڈی کے نگرانی کے نظام، عمارت کے حفاظتی معیارات، اور آگ سے حفاظت کے اقدامات کی تاثیر کے بارے میں سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔
انکش نارنگ نے کہا کہ 2 جون کو جنوبی دہلی کے سیدالجب علاقے میں۔ 3 جون کو مالویہ نگر کے ’لیمن گرین‘ ریسٹورنٹ میں، تغلق آباد ایکسٹینشن (گووند پوری) میں ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت میں 12 جون کو جبکہ 14 جون کو کالکاجی میں ’پنجابی ٹڈکا‘ ریسٹورنٹ اور راجوری گارڈن میں ایک بڑے شو روم میںاور اب 22 جون کو منٹو روڈ اور میر درد روڈواقع ٹکلسٹر میں آگ لگنے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *