Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جب ریکھا سرکار یہ کہتی ہے ’او-زون‘میں واقع پرانے مکانات کو نہیں گرایا جائے گا

تب یمنا کے کنارے رہنے والے لوگوں کے خلاف بلڈوزر کارروائی کیوں ؟:یادو

نئی دہلی، 22 جون(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا ’او-زون‘ کے معاملے پر دہلی کے لوگو ں کے ساتھ دوہرا کھیل کھیل رہی ہیں۔ جبکہ جمنا کے 22 کلومیٹر کے علاقے میں مکانات کو مسمار کر نے کے بارے میں دہلی ہائی کورٹ کے واضح احکامات موجود ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے بغیر کابینہ کی میٹنگ منعقد کیے اور نہ ہی او-زون میں مسماری کو روکنے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کیے- متعلقہ محکموں کے ساتھ 8 تاریخ کو ہونے والی میٹنگ کے بعد بڑے بڑے دعوے کیے تھے کہ (این جی، این جی، ایجنسیوں کو حکم دیا گیا تھا) حل کیا اور یہ کہ دہلی میں او-زون کا لونیوں کو مزید انہدام کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ پھر، وزیر اعلیٰ کے اعلان کے باوجود یمنا بازار- کشمیری گیٹ میں یمنا کے کنارے 310 مکانات کو گرانے کا عمل کیوں نہیں روکا گیا؟
دیویندر یادو نے کہا کہ ڈی ڈی اے کی طرف سے یمنا بازار میں 310 مکانات کو منہدم کرنے کے سخت احکامات ہیں — جو 32 گھاٹوںکے ساتھ رہنے والے 10ہزار سے زیادہ لوگوں کو بے گھر کر رہے ہیں — پھر بھی رہائشیوں کا دعویٰ ہے کہ بلڈوزر کی کارروائی بغیر کسی باقاعدہ سروے کے آگے بڑھ رہی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *