
نئی دہلی، 22 جون(میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پیر کودہلی سکریٹریٹ میں سیدالجاب میں المناک عمارت کے گرنے اور حوض را نی، مالویہ نگر میں زبردست آتشزدگی میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے ملاقات کی۔ اس نے متاثرہ خاندانوں میں سے ہر ایک کو 10 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا مالی امداد دی۔ اس موقع پر مالو یہ نگر کے ایم ایل اے ستیش اپادھیائے اورمتعلقہ محکموں کے سینئر افسران موجود تھے۔
ان دونوں واقعات میں جانیں گنوانے والوں کے لیے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس طرح کے ناقابل برداشت غم کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ ایک ماں، ایک بیٹی، اور ایک عوامی ملازم کے طور پر، وہ ان خاندانوں کے دکھ اور تکلیف سے گہری ہمدردی کا اظہار کر سکتی تھیں ۔ وزیراعلیٰ نے کر کہا کہ ان سانحات کے ذمہ داروں کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرکار مستقبل میں ایسے واقعات کی تکرار کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔
No Comments: