
نئی دہلی، 21 جون(میرا وطن نیوز )
دہلی بی جے پی کے او بی سی مورچہ کی جانب سے اتوار کواین ڈی ایم سی آڈیٹوریم میں تقریب منعقد کی گئی ۔ اس موقع پرراجیہ سبھا کی رکن منتخب ہونے کے بعددہلی تنظیم کی شریک انچارج ڈاکٹر الکا گرجر کو استقبالیہ دیا گیا۔مرکزی وزیر مملکت اور دہلی بی جے پی کے صدر ہرش ملہوترا نے پروقار تقریب میں بطو ر مہمان خصوصی اور سابق ریاستی صدر اور رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ او بی سی مورچہ کے صدر سنیل یادو نے تقریب کی صدارت کی۔
اس موقع پر ایم ایل اے پون شرما، او بی سی مورچہ کے جنرل سکریٹری رام کھلاڑی یادو، بی جے پی کے سینئر لیڈر جے پرکاش (جے پی) اور مہیلا مورچہ کی صدر رچا پانڈے مشرا سمیت پارٹی کارکنا ن موجود تھے۔ ہرش ملہوترا نے راجیہ سبھا میں ڈاکٹر الکا گرجر کے انتخاب پر ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایو ان میں ان کا داخلہ ان کے دیرینہ سماجی اور سیاسی تجربہ، تنظیم کے تئیں لگن اور عوامی خدمت کے جذ بے کا اعتراف ہے۔ ڈاکٹر الکا گرجر کا راجیہ سبھا میں داخلہ اس بدلتی سیاسی ذہنیت کی مثال دیتا ہے، جہا ں قابل اور سرشار خواتین لیڈروں کو آگے بڑھنے کے مواقع مل رہے ہیں۔
No Comments: