
نئی دہلی ،19جون (میرا وطن نیوز )
شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مفکر ملت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے اپیل کی کہ ماہ محرم الحرام میں نفلی عبادتوں اور روزوں کا اہتمام کریں اور دعائیں کریں انہوں نے کہا کہ 29 ذی الحجہ کو محرم کے چاند کی عام رویت ہو گئی عاشورہ محرم بروز جمعہ مطابق 26 جون کو ہوگا مسجد فتح پوری میں یوم عاشورہ پر جمعہ کی نماز سے قبل خصوصی خطاب ہوگا جس میں شہدائے کربلا کی عظمتوں کا تفصیلی بیان ہوگا۔
انہوں نے اتراکھنڈ کے وکاس نگر میں آپسی تنازعہ میں ونود کشیپ کی ہلاکت پر رنج و غم کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ جو بھی اس قتل میں ملزم ہے اسے قانونی اور عدالتی عمل کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے اس رنج و غم کی گھڑی میں ہم سب متاثرہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں قتل کسی بھی انسان کا ہو یہ ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا مذہب اسلام کسی کے بھی قتل کی اجازت نہیں دیتا۔
مفتی مکرم نے وارانسی میں ایک 900 سال پرانی مسجد گنج شہیداں کو ریلوے کی طرف سے نوٹس دیے جانے کی مذمت کی انہوں نے کہا کہ وقف ایکٹ 1991عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے تو پھر اس قدیم تاریخی مسجد پر نوٹس کا کیا مطلب ؟ اس نوٹس میں مسجد کی جگہ کو ریلوے کی ملکیت بتایا گیا ہے مسجد انتظامیہ کے مطابق یہ مسجد 1880 کے قلعے کہنہ علاقے کے نقشے اور1883-84 کے بندو بستی نقشے میں بھی درج ہے اور کاشی ریلوے اسٹیشن کی تعمیر بعد میں 1887 میں ہوئی تھی ہمارا مطالبہ ہے کہ نوٹس کو واپس لیا جائے مسجد کو منہدم نہ کیا جائے۔
مفتی مکرم نے امریکہ ایران کے مابین امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو بھی خطے میں امن قائم کرنے کا ذمہ دار بنایا جائے لبنان و غزہ میں اسرائیلی حملے بند کرائے جائیں تب ہی خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکتا ہے۔
No Comments: