Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

رام کے نام پر چندہ چوری کرنے والے بدعنوان ٹرسٹ کو فوری تحلیل کرنے کا مطالبہ

رام مندر پر چوری گھوٹالے پر سنجے سنگھ کا بڑا حملہ ،چمپت رائے کو جیل بھیجا جائے

لکھنﺅ، 18جون(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر، راجیہ سبھا ایم پی اور یو پی کے انچارج سنجے سنگھ نے نے جمعرات کولکھن ¶ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایودھیا کے رام مندر ٹرسٹ میں مبینہ چندہ چوری اور بدعنوانی کے معاملے پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور مرکزی سرلارپر حملہ بولا۔ انہوں نے بتایا کہ رام جنم بھومی تھانہ کے صدر کو ایک تحریری شکایت بھیجی ہے، جس میں رام مندر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے اور دیگر نامزد ملزمان کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کرنے اور ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اس موقع پرسنجے سنگھ نے کہا، “چندہ چوری کے اس عظیم گھوٹالے نے پورے ملک کو حیران کر دیا ہے۔ آئے دن نئے انکشافات ہو رہے ہیں اور بدعنوانی کی پرتیں کھلتی جا رہی ہیں۔ بھگوان شری رام کے نام پر آنے والے چندے اور نذرانوں میں جو لوٹ مار ہو رہی ہے، اسے بی جے پی حکومت اور اس کی تفتیشی ایجنسیوں کا مکمل تحفظ حاصل ہے۔
بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے سنجے سنگھ نے کہا کہ ملک میں ایک ‘ای ڈی پارٹی’ کام کر رہی ہے، جو اپوزیشن کے ہر چھوٹے بڑے معاملے میں ای ڈی اور سی بی آئی کو بھیج دیتی ہے، لیکن بھگوان رام کے دان پاتر سے سیکڑوں کروڑ روپے کی مبینہ چوری پر اس کی زبان بند ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب اس معاملے میں حقائق، ثبوت، سی سی ٹی وی فوٹیج، حراست میں لیے گئے افراد کے بیانات اور برآمد شدہ رقم (اویناش شکلا سے 5لاکھ روپے اور لوکیش مشرا سے15لاکھ روپے)موجود ہیں، تو پھر اب تک چمپت رائے، انل مشرا، گوپال اور ٹنّو جیسے اہم ملزمان کی گرفتاری کیوں نہیں ہوئی؟
سنجے سنگھ نے مطالبہ کیا کہ اس ’بدعنوان ٹرسٹ‘کو فوری طور پر تحلیل کیا جانا چاہیے کیونکہ ان کے پاس ا پنے عہدوں پر برقرار رہنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہا۔ انہوں نے 2021کے مبینہ زمین گھو ٹالے کا بھی ذکر کیا، جس میں2 کروڑ روپے کی زمین کو صرف پانچ منٹ کے اندر اٹھارہ اعشاریہ پانچ کروڑ روپے میں خریدے جانے کا الزام لگایا گیا تھا، اور اس میں اُس وقت کے میئر رشیکیش اپادھیا ئے کا نام بھی لیا گیا۔ اس کے علاوہ حال ہی میں مہنت مرلی داس سے تین کروڑ روپے کی زمین کو چوبیس کروڑ روپے میں خریدنے اور سلطان انصاری کے معاملے کو بھی شکایت کا حصہ بنایا گیا ہے۔
سنجے سنگھ نے کہا کہ جب ہم سوال اٹھاتے ہیں تو ہمیں ’رام دروہی‘کہا جاتا ہے اور گالیاں دی جاتی ہیں ۔ اکھلیش یادو سوال اٹھائیں تو ان کے خاندان کے خلاف نازیبا تبصرے کیے جاتے ہیں۔کیا ونئے کٹیار، سنت نتیہ گوپال داس کے جانشین کمل نین داس، بی جے پی لیڈر رجنیش سنگھ اور رام مندر تحریک سے وابستہ سنتوش دوبے بھی رام دروہی ہیں؟ کیونکہ اب تو آپ کے اپنے لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہاں بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور چوری ہوئی ہے۔
انہوں نے شنکراچاریہ سوامی اویمکتیشورانند جی کے خلاف درج کیے گئے مبینہ فرضی مقدمات کی بھی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ اس پورے معاملے میں اُس وقت کے واقعات سے متعلق چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے کردار کی بھی جانچ ہونی چاہیے۔
پریس کانفرنس کے دوسرے حصے میں سنجے سنگھ نے عام آدمی پارٹی کے آئندہ سیاسی پروگراموں کا اعلا ن کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی کی پانچ مرحلوں پر مشتمل پدیاترا کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکی ہے اور اب چھٹا مرحلہ “اگست کرانتی” کے مہینے میں منعقد کیا جائے گا۔16اگست سے 23اگست تک 7تا 8 دناعظم گڑھ سے شاہ گنج ہوتے ہوئے جونپور تک تقریباً 110 کلومیٹریاترا ۔نوجوانوں کے ساتھ پیپر لیک کے ذریعے ہونے والی ناانصافی (لکھپال، پولیس بھرتی وغیرہ،بے روزگاری،چھوا چھوت اور سماجی امتیاز،ریزرویشن کے نام پر پسماندہ طبقات اور دلتوں کے ساتھ مبینہ ناانصافی مدعے شامل ہیں ۔
سنجے سنگھ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی، پوروانچل کے ریاستی صدر راجیش یادو کی قیادت میں عوام کے درمیا ن جا کر ان مسائل پر ایک بڑی عوامی تحریک کھڑی کرے گی اور بی جے پی سرکارکی عوام مخالف پالیسیو ں کو بے نقاب کرے گی

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *