Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی اور این سی آر کے عزا خانوں اور امام بارگاہوں میں عشرہ مجالس کا سلسلہ شروع

نامور ذاکرین عشرہ مجالس کے دوران مختلف موضوعات پر خطاب کریں گے خطاب

نئی دہلی ،16جون ( میرا وطن نیوز )
محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی دہلی اور این سی آر واقع عزا خانوں میں مجلس سید ا لشہداءکا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔شیعہ جامع جامع مسجد دہلی (کشمیری گیٹ ) میں عشرہ مجالس 9بجے شب منعقد ہورہی ہے جس میں مولاناسید اقرار رضا عابدی خطاب کر رہے ہیں۔ درگاہ شاہ مرداں جور باغ میں مجلس 8 بجے شرو ع ہورہی ہے جس میں سید عزٓدار حسین ،امامیہ ہال پنچکوئیاں روڈ میں مجلس 5بجے منعقد ہورہی ہے جس میں مولانا سید کیف علی تقوی ،مسجد باب العلم اوکھلا وہار میں مجلس:30 8بجے شروع ہورہی ہے جس میں مولانا سیدتصدیق حسین ،مسجد امام علی نقی جعفر آباد میں 9بجے مجلس شروع ہورہی ہے جس میں مولاناسید رضوان حیدر ،درگاہ پنجہ شریف کشمیری گیٹ میں مجلس 8بجے شروع ہورہی جس میں مولانا سید کلب رشید،کربلا میور وہار فیز 1-میں8بجے مجلس شروع ہورہی ہے جس کو مولانا سید محسن تقوی امام شیعہ جامع مسجد دہلی خطاب کر رہے ہیں۔
شمال مشرقی دہلی کے برہمپوری واقع حیدری ہال میں 7:45بجے شب مجلس شروع ہورہی ہے جس میں مولانا اظہر عباس خطا ب کر رہے ہیں،بڑا امام باڑہ خوریجی میں 9:30بجے مجلس منعقد ہورہی جس میں مولا نا سید ظفر عباس ،مسجد شیعہ علی بسنت روڈ نزد نئی دہلی ریلوے اسٹیشن گیٹ نمبر 1 میں 8 بجے شر وع ہور ہی مجلس میں مولانا نادر میرزادہلوی،کربلا دکشن پوری میں 9:15بجے مجلس میں مولانا سید معصو م علی ، مسجد زہرا گوتم پوری 9بجے مجلس میں مولانا سید نیر نقوی،،نقوی منزل سی 16برجپوری میں 8بجے مجلس میں مولانا سید ظفر عباس،حسینیہ عزا خانہ آدر ش نگر میں 8بجے مجلس میں مولانا مظہر حسن نقوی خطا ب کر رہے ہیں۔
وسطی ضلع کے عزا خانہ گلدستہ زہرا چاندنی محل دریا گنج 10بجے مجلس میں مولانا فیض عباس نقوی ،بڑا گھر باغیچی باڑہ ہندو راﺅ میں 8بجے مجلس میں مولاناڈاکٹر محمد رضا ،درگاہ شاہ مرداں میں6-12محرم10 بجے افغا نی مومین دہلی ، امام بارگاہ اے 414دکشن پوری ڈاکٹر امبیڈکر نگر 8بجے مجلس میں مولانا سید محمد حسنین ،مدرسہ امام عصر ؑگلی نمبر 4سنگم وہاروزیر آباد 8:30بجے منعقد مجلس میں مولاناشیخ جواد حبیب ،امام بارگاہ بیت الصلاة لکشمی نگر میں 9:30بجے مجلس میں مولانا سید حشمت علی عابدی،امام بارگاہ اما م عصر گلی نمبر-21 20مصطفی آباد میں 9بجے منعقد مجلس کو مولانا شاہ محمد خطاب کر رہے ہیں۔
زینبیہ امام بارگاہ ویسٹ ونود نگر 8:30بجے منعقد مجلس میں مولانا سید وسیم حیدر ،بارگاہ حسینی سیوک پار ک دوارکا میں موڑ میں 8:30بجے مولانا فیاض باقر، ،انوار پنجنتنی /188ڈی 3سیکٹر 20روہنی میں 8بجے منعقد مجلس میں مولانا شاہ نوازغدیری ، امام بارگاہ فروغ ایمان خوریجی میں 8:30بجے منعقد مجلس کو مو لا نا سید حشمت علی عابدی ، نقوی منزل برجپوری میں 8بجے منعقد مجلس میں مولانا سید ظفر عباس ،بی 199چترنجن پارک میں 6بجے شب مجلس میں پرو فیسرعلی حیدر ،مسجد امام حسن عسکری سندر نگر ی 8:30بجے مجلس میں مولاشباہت عباس،امام بارگاہ امام حسین نور الہٰی کالونی میں 8:30بجے منعقد مجلس کو مولانا اقرار حسین قمی خطاب کر رہے ہیں ۔
مسجد اہلبیت گلی نمبر 6-7اولڈ مصطفی آبا دمیں 8:30بجے مجلس میں مولانامحمد عالم ،مسجد علی شیریں جامع مسجد کھجوری میں 9بجے منعقد مجلس میں مولانا سید حسن علی ،مرکز مصطفی ٹھوکر نمبر 4اوکھلا میں 9بجے منعقد مجلس میں مولانا ابرار حسین، امام بارگاہ حسینی جے جے کیمپ تگڑی میں 8بجے منعقد مجلس میں مولانا سید محمد حسنین اور مسجد امام علی رضاؑ کھڈا کالونی جیت پور میں شب8:30بجے منعقد مجلس میں مولانا محمد ممتاز عالم رضوی خطاب کر رہے ہیں ۔امام بارگاہ یاد گار حسینی ملا کالونی گھڑولی میں 9بجے منعقد مجلس میں مولانا نازش حسین خطاب کر رہے ہیں ۔
گڑگاﺅں سیکٹر 42پلاٹ 780نزد گولف کورس روڈ پر8:30بجے منعقد مجلس میں مولانا ذیشان حیدر الہ آبادی خطاب کر ر ہے ہیں۔امام بارگاہ سیکٹر 50نوئیڈ ا میں شب 8بجے مجلس شروع ہورہی ہے جس میں مولانا سید قمر حسنین ،
عزا خانہ حسینی گھر گلی نمبر 8اسلام نگرغازی آباد میں 8:30بجے منعقد مجلس میں مو لا نا علی عباس حمیدی ،
امام حسین کمیونٹی سینٹر اندرا پورم میں غازی آباد میں 8بجے منعقد مجلس کو مولانا نازش حسین رضوی ،
مرکز الخجراے سی نگر رونالڈ گیسٹ ہاﺅس این آئی ٹی فرید آباد میں 9 بجے منعقد مجلس میں مولانا ذیشان حیدر علوی ،محمد ہال سنجے نگر سیکڑ 23غازی آباد 8:30 بجے مجلس میں مولانا مرزا شہزاد حسین ،محمدی ہال سنجے نگر سیکٹر 23غازی آباد 8:30بجے منعقد مجلس کو مولانا مرزا شہزاد حسین ،امام بارگاہ حسینیہ حاجی پور بہٹہ لونی غازی آباد میں9بجے مجلس میں مولا ناسید لاریب زیدی،امام باڑا و شیعہ جامع مسجد گریٹر نوئیڈ ا میں 8:30بجے منعقد مجلس کو مولانا غلام علی نقوی اوبارگاہ خدیجتہ القبراعلوی نگر لونی غازی میں شب میں 8:30بجے منعقد مجلس کو مولانا ذیشان حیدر خطاب کر رہے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *