Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سابق ریاستی کانگریس صدر محترمہ تاجدار بابر کو ان کی سالگرہ پر یاد کیا گیا

ریاستی دفتر راجیو بھون میں دیویندر یادو نے ان کی تصویر پر گل پوشی کی

نئی دہلی، 15 جون(میرا وطن نیوز )
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے پیر کو ریاستی دفتر راجیو بھون میں سابق ریاستی صدر محتر مہ تاجدار بابر کی سالگرہ کے موقع پر ان کی تصویر پر گل پوشی کی۔ اس موقع پر ان کے بیٹے سابق میئر اور ایم سی ڈی میں کانگریس پارٹی کے انچارج فرہاد سوری بھی موجود تھے۔ اس دوران محترمہ تاجدار با بر کو یاد کرتے ہوئے کانگریس کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی ان کی تصویر پر پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
دیویندر یادو نے کہا کہ محترمہ تاجدار بابر نے 1984 سے 1988 تک دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کی صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے 1993، 1998 اور 2003 میں منٹو روڈ اور جنگ پورہ حلقوں سے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ 1983-1989تک میٹرو پولیٹن کونسل کی رکن رہتے ہوئے نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی ) کے وائس چیئر پرسن عہدے کی ذمے داری نبھائی ۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *