
نئی دہلی ،15جون (میرا وطن نیوز )
بزم پیغمبران سخن دہلی کے زیر اہتمام ایک طرحی نشست عید مباہلہ کے سلسلے میں عابدہ منزل نور الہی دہلی میں منعقد ہوئی جس میں صدارت کے فرائض مولانا حیدر علی جعفری نے انجام دی۔نظامت کے فرا ئض ذوالفقار باقر زیدی نے انجام دیے ۔تلاوت قرآن کریم محمد اعظم سلمہ نے کی۔نعت پاک محمد مہد ی نے پڑھی۔محفل میں شریک شعراءکرام کے منتخب اشعار پیش خدمت ہیں ۔
جب کربلا میں شاہ ھدی سر کٹائیں گے
دیکھے گا کربلا کو ٹہر کر مباہلہ
فجر مرزا
زہرا حسن حسین علی اور مصطفیٰ
آتے ہیں کرنے نور کے پیکر مباہلہ
محمد مہدی
چہروں کا نور دیکھ کے بولے یہ پادری
آئے ہیں کرنے دین کے رہبر مباہلہ
ماسٹر مشرف علی
مہکے ہوئے ہیں چاروں طرف نسترن کے پھول
کتنے حسین دکھاتا ہے منظر مباہلہ
ماسٹر منصور
نظروں میں جن کی رہتا ہے اکثر مباہلہ
وہ جھومتے ہیں آج بھی سنکر مباہلہ
ذوالفقار باقر زیدی
طوطے منافقین کے چہروں کے اڑ گئے
خوش مومنین ہوتے ہیں سنکر مباہلہ
ماسٹر اختر مرزا
اسلام نے بھی اپنی حفاظت کے واسطے
دامن میں رکھ لیا ہے سجا کر مباہلہ
مولانا حیدر جعفری
میدان سے یہ کہ کے نصاریٰ ہو ئے فرار
آتے ہیں کرنے نور کے پیکر مباہلہ
ایم ایم بابر عظمتی
نشست کا اختتام مولانا حیدر علی جعفری کے دعائیہ کلمات پر ہوا۔
No Comments: